حزب اللہ کا 17اسرائیلی فوجی مارنے کا کا دعویٰ
ویب ڈیسک
هفته, ۵ اکتوبر ۲۰۲۴
شیئر کریں
حزب اللہ نے ایک ہی روز میں 17 اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ کردیا تاہم اسرائیلی فوج نے اسکی تصدیق یا تردید نہیں کی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حزب اللہ نے اپنے ٹیلی گرام چینل پر جاری بیان میں دعویٰ کیا کہ اس کے جنگجوئوں نے جھڑپوں کے دوران 17 اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے ۔بیان میں کہا گیا کہ اسلامی مزاحمتی آپریشن روم اپنے معتبر سیکورٹی ذرائع سے ان ہلاکتوں کی تصدیق کرتا ہے ، بہادر جنگجوئوں سے ہونے والے معرکوں میں صہیونی دشمن کی ہلاکتوں کی تعداد بہت زیادہ ہے ۔واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے لبنان پر زمینی حملے کے بعد سے اب تک صرف 9 فوجی ہلاکتوں کا اعتراف کیا ہے ۔