میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لاہور میں عوام نے شہباز شریف کی گاڑی کو روک لیا، گالیاں دیں

لاہور میں عوام نے شہباز شریف کی گاڑی کو روک لیا، گالیاں دیں

ویب ڈیسک
جمعرات, ۵ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

سابق وزیراعظم شہباز شریف کی گاڑی کو لاہور کے دورے میں کاہنہ کے عوام نے روک لیا، برا بھلا کہا اور گالیاں دی جس کی ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف عوامی رابطہ مہم کے لیے لاہور کے دورے پر نکلے اس دوران وہ کاہنہ پہنچے تو عوام نے ان کی گاڑی روک لی اور احتجاج کیا جس کی ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔عوام نے شہباز شریف کے قافلے کو آگے بڑھنے سے روک دیا، انہیں مہنگائی اور معاشی بحالی کا ذمہ دار قرار دیا، انہیں مغلظات بکیں اور راستہ دینے سے انکار کردیا۔وہاں موجود لوگوں نے انہیں اپنے مسائل بیان کیے جس پر شہباز شریف نے انہیں مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور ملنے کا وعدہ کیا۔ بعدازاں سیکیورٹی اہل کاروں کی مداخلت اور ن لیگی کارکنوں کی مزاحمت کے بعد شہباز شریف وہاں سے نکل جانے میں کامیاب ہوئے۔ دریں اثنا شہباز شریف نے ایک روز قبل گاڑی روکے جانے کے واقعے کی تصدیق کردی۔ اپنے ٹویٹ میں شہباز شریف نے کہا کہ کل میں نے اپنے قومی اسمبلی کے حلقے سے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کیا، اس کیمپین کا مقصد صرف اپنا ایجنڈا عوام کے سامنے رکھنا ہی نہی بلکہ ان کی باتیں اور تجاویز سن کر ان سے سیکھنا اور مسائل کا حل تلاش کرنا بھی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں