میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عارف بلڈرز کی منصوبوں کا ریکارڈ ادارہ ترقیات سے غائب

عارف بلڈرز کی منصوبوں کا ریکارڈ ادارہ ترقیات سے غائب

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۴ نومبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

عارف بلڈرز کی منصوبوں کا رکارڈ ادارہ ترقیات سے غائب ہونے کا انکشاف، ادارہ ترقیات میں ایک اعلیٰ افسر کی سربراہی میں عارف بلڈرز کی منظم چین موجود، درجنوں رہائشی و کمرشل منصوبوں کا رکارڈ ہی غائب کردیا گیا، قادر ایونیو، مصطفی بنگلوز، صادق لیونا ،عمار سٹی سمیت درجن بھر سے زائد اسکیموں کے نقشوں میں معتدد بار ہیراپہیری کی گئی، تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں رفاہی و سرکاری پلاٹس پر قبضون ،غیرقانونی تعمیرات اور غیرقانونی رہائشی اسکیموں کے ذریعے شہریوں سے اربوں روپے لوٹنے والے والے بدنام زمانہ بلڈر عارف میمن کا ایک اور میگا اسکینڈل سامنے آ گیا ہے، ادارہ ترقیات کے ایک سابقہ افسر نے نام ظاہر نہ کرنیکی شرط پر بتایا کہ عارف بلڈر کی کرپشن کے سنگین الزامات کا سامنا کرنے والے ایک اعلیٰ افسر جس کو حال ہی میں عھدے سے ہٹایا گیا ہے کی سربراہی میں منظم چین موجود ہے اور وہ اس منظم چین نے عارف بلڈر کو فائدہ دینے کیلئے ادارے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا ہے، افسر نے مزید بتایا کہ عارف بلڈر کی تمام اسکیموں کا رکارڈ ادارہ ترقیات کے شعبہ پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ سے غائب ہے اور دو دو تین تین کاغذات پر مشتمل ادہوری فائلیں رکھ دی گئیں ہیں، عارف بلڈرز کے نامکمل اسکیموں جن میں قادر ایونیو، قادر بنگلوز ،مصطفیٰ بنگلوز ،صادق لیونا ،عمار سٹی سمیت ایک درجن سے زائد اسکیموں کے نقشے کئے بار تبدیل کئے گئے ہیں اور ان اسکیموں میں موجود رفاہی پلاٹس کو بھی بیچ دیا گیا، سینکڑوں الاٹیز کو سالون گذرنے کے باوجود قبضہ نہیں دیا گیا اور کروڑوں روپے ڈیولپمنٹ فنڈ نام لیکر ڈکار لئے گئے، سابقہ افسر نے بتایا کہ ادارہ ترقیات کے کچھ افسران عارف بلڈر کے ذاتی ملازم کے طور پر کام کرتے ہیں اور ان کی فائلیں ہاتھوں ہاتھ بنا کر واپس بھیج دی جاتی ہیں، سابقہ افسر نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اکثر فائلوں پر جعلی دستخط بھی کئے گئے ہیں، واضع رہے کہ عارف بلڈر حیدرآباد کا بدنام زمانہ بلڈر ہے جس کے خلاف اینٹی کرپشن سمیت ملحقہ اداروں میں جاری تحقیقات سرد خانے کے حوالے کردی گئی ہیں.


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں