میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پیپلزپارٹی نے میرپورخاص کی میئر شپ ایم کیو ایم سے چھین لی

پیپلزپارٹی نے میرپورخاص کی میئر شپ ایم کیو ایم سے چھین لی

ویب ڈیسک
منگل, ۲۸ جون ۲۰۲۲

شیئر کریں

رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ، پیپلزپارٹی نے میرپورخاص میونسپل کارپوریشن کی میئر شپ ایم کیو ایم سے چھین لی، فنکشنل لیگ کو سانگھڑ اور عمرکوٹ میں شکست، ننگرپارکر میں پیپلزپارٹی کے باغی رہنما غنی کھوسو نے پیپلزپارٹی سے ٹاؤن کمیٹی ننگر پارکر اور تین یوسیز چھین لیں، صوبائی مشیر کھیل ارباب لطف اللہ کو اپنے آبائی یو سی کھیتلاری میں شکست، تحریک انصاف کامیاب، تفصیلات کے مطابق سندھ میں پہلے مرحلے میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے، میرپورخاص میونسپل کارپوریشن کے دو ٹاؤن کمیٹیز میر شیر محمد اور سید خادم شاہ کے بعد 22 یونین کمیٹیز میں سے 20 کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی نے 17، ایم کیو ایم نے 2 اور آزاد امیدواروں نے 2 نشستوں پر کامیابی حاصل کی، پہلی بار میرپورخاص میونسپل کارپوریشن کا میئر پیپلزپارٹی منتخب کریگی، بلدیاتی انتخابات میں میرپورخاص شہر میں ایم کیو ایم کو بدترین نتائج کا سامنا کرنا پڑا ہے، میرپورخاص کی 7 ٹاؤن کمیٹیوں ہنگورنو، میرواہ،کوٹ غلام محمد، ڈگری، ٹنڈوجان محمد، جھڈو اور نیوں کوٹ کے 68 وارڈز میں سے پیپلز پارٹی نے 50 وارڈز سے زائد وارڈز جیت کر کامیابی کا تاج اپنے سر پر سجا لیا جبکہ تحصیل کوٹ غلام محمد کے وارڈ نمبر 6 سے پہلی بار پاک سر زمین پارٹی کے شفیق احمد نے پیپلز پارٹی کے امیدوار کو ہرا کر کامیابی حاصل کی، 54 یوسیز میں سے 40 سے زائد یوسیز پر پیپلز پارٹی کے چیئرمین منتخب ہوئے ہیں جبکہ باقی یوسیز پر پاکستان۔پیپلز پارٹی کے ناراض سابق وفاقی وزیر علی نواز شاہ کی جانب سے منتخب کردہ آزاد امیدوار جیتے ہیں، صوبائی حلقہ ننگرپارکر کے 10 یوسیز میں سے دو ویراواہ اور ڈہابو پر تحریک انصاف جبکہ ایک ہاڑہو پر آزاد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی، ننگر پارکر ٹاؤن کمیٹی کی تین وارڈز میں سے دو پر تحریک انصاف اور ایک پر پیپلزپارٹی نے کامیابی حاصل کی، پیپلزپارٹی کے باغی رہنما غنی کھوسو کے گروپ نے تین یوسیز اور ٹاؤن کمیٹی ننگر پارکر پر کامیابی حاصل کرکے بڑا اپ سیٹ کردیا، صوبائی مشیر ارباب لطف اللہ اپنی آبائی یو سی کھیتلاری میں شکست کھا گئے ضلع کونسل کی نشست پر کھڑے ارباب لطف اللہ کے بھائی ارباب انعام اللہ کو تحریک انصاف کے ٹکٹ پر کھڑے سابقہ وزیر اعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم کے بیٹے ارباب ابراہیم نے شکست دے دی، ممبر قومی اسمبلی مہیش ملانی کے حلقے کی یوسی مہرانو میں بھی تحریک انصاف کے ضلع کونسل کے امیدوار نے پیپلزپارٹی کے امیدوار کو شکست دیکر کامیابی حاصل کی، عمرکوٹ کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق بلدیاتی انتخابات کا میدان پیپلزپارٹی نے مار لیا، پیپلزپارٹی نے چیئرمین کی 42 نشستوں میں سے 36 حاصل کرلیں جبکہ چیئرمین کی نشست پر جی ڈی اے کے دو، پی ٹی آئی کے ایک اور 3 آزاد امیدوار کامیاب ہوئے، ضلع کونسل ممبر کی 42 نشستوں میں سے 39 پیپلزپارٹی کے حصے میں آئیں، جبکہ جی ڈی اے. پی ٹی آئی اور آزاد ایک ایک نشست پر کامیابی حاصل کی، میونسپل کمیٹی، ٹائون کمیٹی اور یونین کونسل کی جنرل ممبر کی 218 نشستوں میں سے 171 پیپلزپارٹی، 17 جی ڈی اے، 12 پی ٹی آئی، 2جے یو آئی، 1 پی ایم ایل ن اور 15 آزاد امیدوار کامیابی حاصل کی،میونسپل کمیٹی اور 6 ٹائون کمیٹیز پر پیپلز پارٹی نے برتری حاصل کی، میونسپل کمیٹی کے 14 وارڈ میں سے پی ٹی آئی نے 6 وارڈ جیت کر حکمران جماعت کو پریشانی میں مبتلا کر دیا جبکہ چھور ٹائون کمیٹی کے 7 وارڈ میں سے پیپلز پارٹی اور جی ڈی اے 3/3 وارڈ پر کامیاب 1 نشست پر جے یو آئی کے حصے میں آئی، فنکشنل مسلم لیگ کا گڑھ سمجھ جانے والے سانگھڑ ضلع میں پیپلزپارٹی نے حیرت انگیز کامیابی حاصل کی، سانگھڑ میونسپل کمیٹی کے 12 وارڈز میں 6 پیپلزپارٹی نے جیت کر بڑا اپ سیٹ کیا، مسلم لیگ فنکشنل کے ممبر صوبائی اسمبلی وریام فقیر کے شہر سنجھورو میونسپل کمیٹی کے تمام وارڈز پر پیپلزپارٹی نے کامیابی حاصل کی، جھول ٹاؤن کمیٹی کی 6 میں 5 پر پیپلزپارٹی اور ایک پر مسلم لیگ فنکشنل، کھڈڑو ٹاؤن کے 5 وارڈز میں سے 3 پر مسلم لیگ فنکشنل اور 2 پر پیپلزپارٹی، شا?پور شاکر ٹاؤن کے 8 وارڈز میں سے 7 پر پیپلزپارٹی اور ایک پر جی ڈی اے، کنڈیاری ٹاؤن کمیٹی کے تینوں وارڈز پر پیپلزپارٹی بلا مقابلہ، ٹاؤن کمیٹی پیرو مل کے دونوں وارڈز پر سابقہ مسلم لیگ فنکشنل کے ایم این اے کشنچند پاروانی کے حمایت یافتہ امیدواروں نے کامیابی حاصل کی، شہدادپور میونسپل کمیٹی کے 16 وارڈز میں سے 13 پر پیپلزپارٹی اور 3 پر جی ڈی اے، کھپرو ٹاؤن کی 18 وارڈز میں سے 8 پر پیپلزپارٹی، 6 پر جی ڈی اے اور ایک پر تحریک انصاف، ایم این اے شازیہ مری کے شہر بیرانی کے 5 وارڈز پر پیپلزپارٹی نے کامیابی حاصل کی، تحصیل سانگھڑ کی 17 یونین کائونسلز میں سے 9 پر جی ڈی اے، 6 پر پیپلز پارٹی، ایک پر ن لیگ اور ایک پر آزاد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی، مجموعی طور پیپلزپارٹی نے سانگھڑ ضلع میں واضع اکثریت حاصل کرلی ہے اور پہلی بار عمرکوٹ اور سانگھڑ ضلع میں مسلم لیگ فنکشنل کئی جگہ سے ہار گئی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں