میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عوام کو ایک اور چھٹکا،بجلی 1 روپے 71 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی

عوام کو ایک اور چھٹکا،بجلی 1 روپے 71 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی

ویب ڈیسک
جمعرات, ۵ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

ملک میں عوام کے لیے بجلی 1 روپے 71 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرتے ہوئے نیشنل الیکٹرک پاور ریگیولیٹری اتھارٹی نے قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق نیپرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں بجلی ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی ہے، یہ اضافہ اگست کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا، بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق اکتوبر کے بلز میں ہوگا، اس کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔اس کے علاوہ بجلی صارفین پر مزید 160 ارب روپے سے زائد کا بوجھ بھی ڈال دیا گیا ہے، اپریل تا جون 2023 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی بجلی کی وصولیاں اکتوبر 2023 تا مارچ 2024 کے دوران کی جائیں گی، بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے ہوگا، بجلی اپریل تا جون 2023 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی بجلی کی وصولیاں اکتوبر 2023 تا مارچ 2024 کے دوران کی جائیں گی۔بتایا گیا ہے کہ اس فیصلے کے تحت 100 یونٹس استعمال کرنے والے صارفین 328 روپے 14 پیسے ماہانہ اضافی ادا کریں گے، 200 یونٹس والے صارفین پر 656 روپے 28 پیسے ماہانہ اضافی بوجھ پڑے گا، 300 یونٹ کے استعمال پر 684 روپے 42 پیسے اضافی بل ا?ئے گا، 400 یونٹس کے استعمال پر 912 روپے اضافی ادا کرنا ہوں گے جب کہ 500 یونٹس پر صارفین کو 1140 روپے اضافی بل ا?ئے گا، 600 یونٹس پر 1368 روپے اضافی ادا کرنا پڑیں گے، 700 یونٹس استعمال کرنے والے صارفین ماہانہ 1596 روپے اضافی ادا کریں گے، بجلی صارفین 114 ارب روپے کیپسٹی پیمنٹ کی مد میں ادا کریں گے، بجلی کا سسٹم استعمال کرنے کی مد میں 14 ارب روپے بھی صارفین سے وصول کیے جائیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں