میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ہمیں خیرات نہیں پورے ملک کیلئے حق چاہیے،حافظ نعیم الرحمن

ہمیں خیرات نہیں پورے ملک کیلئے حق چاہیے،حافظ نعیم الرحمن

ویب ڈیسک
جمعرات, ۵ ستمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

 

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ معاہدہ پر اپوزیشن جماعتوں میں سے پروپیگنڈہ کرنے والے جان لیں اس کا نقصان عوام کو، فائدہ حکومت کو ہورہا ہے، ہماری جدوجہد میں کمی نہیں آئے گی، بجلی ٹیرف میں کمی کے معاہدہ پر عملدرآمد کے لیے دھرنا، لانگ مارچ، شٹرڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتالوں سمیت تمام آپشنز موجود ہیں۔پورے ملک میں یکم ستمبر سے ممبرشپ مہم کا آغاز کیا ہے، آن لائن ممبر شپ بھی ہورہی ہے اور گلی گلی بھی جائیں گے، عوام کے حقوق کے لیے جدوجہد اور ملک و قوم کی خدمت کے خواہش مند ہر فرد کے لیے جماعت اسلامی کے دروزاے کھلے ہیں، تاجروں سے خصوصی اپیل کرتا ہوں کہ متحد ہوکر ہمارا ساتھ دیں، یقین ہے ملک کا مستقبل جماعت اسلامی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں تاجر رہنماؤں سے نشست کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔سیکرٹری جنرل امیرالعظیم، نائب امیرڈاکٹر اسامہ رضی، سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف، امیر پنجاب وسطی جاوید قصوری، امیر لاہور ضیاالدین انصاری ایڈووکیٹ بھی اس موقع پر موجود تھے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں