میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نواز شریف، عمران کے پس پردہ روابط کی کوئی حقیقت نہیں فواد چوہدری

نواز شریف، عمران کے پس پردہ روابط کی کوئی حقیقت نہیں فواد چوہدری

ویب ڈیسک
پیر, ۵ ستمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

ملکی سیاسی صورتحال کے حوالے سے چیئرمین تحریک انصاف کا مؤقف نہایت غیر مبہم اور دوٹوک ہے
مستقبل کے فیصلوں کا حق کسی گروہ یا اشرافیہ کے پاس نہیں، فیصلہ عوام کریں گے،سابق وفاقی وزیر
اسلام آباد(بیورورپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے نواز شریف اور عمران کے مابین پسِ پردہ روابط کے معاملے پر تردید کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر خبریں گردش کررہی ہیں لیکن حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔سابق وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ ملکی سیاسی صورتحال کے حوالے سے چیئرمین تحریک انصاف کا مؤقف نہایت غیر مبہم اور دوٹوک ہے، ملکی مستقبل کے معاملات یا فیصلوں کا حق کسی گروہ یا اشرافیہ کے پاس نہیں، اسکا فیصلہ عوام کریں گے۔انہوں نے کہا کہ انتخابات کی تاریخ کے باضابطہ اعلان کے بغیر کسی خفیہ و اعلانیہ مذاکراتی عمل کا حصہ نہیں بنیں گے، خبریں تراشنے کی بجائے سنجیدگی سے انتخابات کی تاریخ پر غور کیا جائے اور اس کا اعلان کیا جائے۔فواد چودھری نے مزید کہا کہ نواز شریف یا ان کے کسی نمائندے سے کوئی پسِ پردہ رابطہ یا ملاقات ہوئی نہ اس کی ضرورت ہے، ایسی تمام اطلاعات محض قیاس آرائی ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں