ملک میںسیلاب سے10 ارب ڈالر کا نقصان ہوسکتاہے وفاقی وزیر خزانہ
شیئر کریں
موجودہ مالی سال مہنگائی کی اوسط شرح 15 فیصد رہے گی، قوم کو اپنے وسائل کے اندر رہ کر گزارا کرنا ہوگا
مہنگائی اپنے عروج کے قریب ہے ایک سال میں کچھ نہیں ہو سکتا ہم شروعات کر سکتے ہیں ،مفتاح اسماعیل
کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہاہے کہ سیلاب سے کم ازکم 10 ارب ڈالر کا نقصان ہوسکتا ہے، قوم کو اپنے وسائل کے اندر رہ کر گزارا کرنا ہوگا۔غیرملکی میڈیا سے بات چیت میں وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہاکہ تاریخ کے بدترین سیلاب سے کم از کم 10 ارب ڈالر کا نقصان ہوسکتا ہے، ایک سال میں کچھ نہیں ہو سکتا لیکن ہم شروعات کر سکتے ہیں،انہوں نے کہاکہ سبزیوں کی قیمتوں میں تیزی سے اضافے کے بعد کمی آنا شروع ہوگئی ہے، موجودہ مالی سال مہنگائی کی اوسط شرح 15 فیصد رہے گی، پاکستانی قوم کو اپنے وسائل کے اندر رہ کر گزارا کرنا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے بجٹ میں 5 فیصد معاشی ترقی کا ہدف مقرر کیا تھا، موجودہ مالی سال معاشی شرح نمو ساڑھے 3 فیصد سے زیادہ متوقع ہے، پاکستان میں 1 ارب ڈالرکی سرمایہ کاری تقریبا ایک ماہ میں مکمل ہوجائے گی۔