میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نیا ناظم آباد،آئی آئی چندریگر روڈ پر بارش، سیوریج کا پانی تاحال موجود

نیا ناظم آباد،آئی آئی چندریگر روڈ پر بارش، سیوریج کا پانی تاحال موجود

ویب ڈیسک
هفته, ۵ ستمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

کراچی کے علاقے نیا ناظم آباد سے بارش کے پانی کی نکاسی بارش رکنے کے 8 دن بعد بھی مکمل نہیں ہوسکی۔بارش رکنے کے کئی دن بعد بھی پانی اتنا زیادہ ہے کہ لوگوں کے گھر ڈوبے ہوئے ہیں۔میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بارش کے بعد 8 دن کے بعد بھی علاقے سے پانی کی نکاسی نہیں ہوسکی ہے۔ایک گھر کے مالک نے اپنے گھر کا دورہ کرایا تو دیکھا کہ پورے گھر میں گندا پانی انسانی پیٹ تک پہنچ رہا تھا۔گھر کے تمام کمروں، لاؤنچ، ڈرائنگ روم اور کچن میں موجود فرنیچر اب بھی پانی میں مکمل طور پر ڈوبا ہواہے۔گھر مالک نے بتایا کہ ہمارا گھر 20 اگست کے بعد سے بند ہے، جب کہ بارش 28 اگست سے رکی ہوئی ہے تاہم آج تک بھی بارش کے پانی کی نکاسی نہیں ہوسکی ہے۔ایک گھر کی اتنی بری حالت ہے تو اندازہ کیا جاسکتا ہے کہ نیا ناظم آباد میں کئی سو گھر ہیں جو ابھی تک پانی میں کئی کئی فٹ تک ڈوبے ہوئے ہیں۔ملک کے مالیاتی مرکز آئی آئی چندریگر روڈ، متصل گلیوں اور سڑکوں پر اب بھی بارش اور سیوریج کا پانی موجود ہے۔کراچی میں موسلادھار بارشوں کے بعد آئی آئی چندریگر روڈ تالاب کا منظر پیش کررہا تھا، جس پر کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہوا تھا۔علاقے سے نکاسی آب تو سستی کے ساتھ ہی صحیح مگر ہوگئی، ٹاور تک جانے والے آئی چندریگر روڈ اور اس کے اطراف کی کئی گلیاں اب بھی نکاسی آب کی منتظر ہیں۔آئی آئی چندریگر روڈ سے کافی حد تک پانی نکال لیا گیا ہے تاہم اطراف کی گلیوں میں اب بھی گٹر کا پانی موجود ہے، جس کی وجہ سے بدبو اور تعفن پھیل رہا ہے۔خاص طور پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان، پاکستان پوسٹ آفس سمیت دیگر سرکاری دفاتر سے متصل گلیوں میں اب بھی نکاسی آب اور صفائی نہیں ہوسکی ہے۔ٹاور کے علاقے میں بارش روکنے کے کئی دنوں بعد پانی کی نکاسی کے لیے موٹریں لگائی گئیں اور نکاسی آب کا عمل جاری ہے، جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہورہی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں