میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نادرا وین کی بند گودام میں شناختی کارڈ بنانے کی ویڈیو وائرل

نادرا وین کی بند گودام میں شناختی کارڈ بنانے کی ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲ نومبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

نادرا وین کی بند گودام میں غیر ملکیوں کو شناختی کارڈ جاری کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ایک گودام کے اندر مشکوک طریقے سے شناختی کارڈ بنائے جارہے ہیں۔ویڈیو میں پولیس اہلکار نادرا ملازم سے پوچھ رہا ہے کہ اندر کیا ہورہا ہے جس پر نادرا کے ملازم نے جواب دیا کہ ایم این اے نے یہاں شناختی کارڈ بنانے کے لیے وین بھیجی ہے۔نادراوین کے گودام میں شناختی کارڈ بنانے کی ویڈیو پر نادرا نے انچارج رجسٹریشن وین ندیم شاہ کا بیان جاری کردیا جن کا کہنا ہے کہ افغانیوں کے شناختی کارڈ بنانے کا الزام جھوٹ اور پروپیگنڈا ہے۔انچارج نادرا رجسٹریشن وین نے کہا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو 4 ماہ پرانی ہے۔ اس روز وین پر میری ڈیوٹی تھی۔ وین بلدیہ اتحاد ٹاؤن کے علاقے میں کاکڑ اور سلیمان خیل کمیونٹی کی خواتین کے شناختی کارڈ بنانے کے لیے منگوائی گئی تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ نادرا وین ایم این اے قادر مندوخیل کی جانب سے منگوائی گئی تھی جسے بارش کے باعث گودام میں لگوایا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں