میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ٹک ٹاک بناتے ہوئے گولی چلنے سے نوجوان جاں بحق، دوستوں نے لاش چھپا دی

ٹک ٹاک بناتے ہوئے گولی چلنے سے نوجوان جاں بحق، دوستوں نے لاش چھپا دی

جرات ڈیسک
اتوار, ۲۴ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

ملتان میں 3 ماہ بعدلاپتا ہونے والے نوجوان کی لاش برآمد کرکے 3 ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ملتان کے علاقے مظفر آباد میں 3ماہ قبل سہیل نامی ایک نوجوان لاپتہ ہوگیا تھا، پولیس نے اس کے اغواء کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی تھی۔پولیس کے مطابق گزشتہ روز مقتول کے تین دوستوں کو حراست میں لیا تو انہوں نے انکشاف کیا کہ ٹک ٹاک بناتے ہوئے اتفاقیہ طور پرگولی چل جانے سے سہیل کی موت واقع ہوگئی اور انہوں نے خوف کے باعث اس کی لاش ایک خالی گرائونڈ میں زمین کھودکر دبا دی۔ پولیس نے ملزمان کی نشاندہی پر لاش بھی گڑھے سے برآمد کرکے پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردی ہے۔پولیس کے مطابق ملزمان کے بیان میں کس حد تک حقیقت ہے؟ اس پر مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں