میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاک فوج ریاستی اداروں کی مدد جاری رکھے گی، آرمی چیف

پاک فوج ریاستی اداروں کی مدد جاری رکھے گی، آرمی چیف

منتظم
منگل, ۵ ستمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج تمام ریاستی اداروں کی معاونت جاری رکھے گی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عید کا دوسرا روز گوادر اور تربت میں پاک فوج کے جوانوں کے ساتھ گزارا، اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ بلوچستان میں سیکیورٹی اور ترقی انتہائی اہم امورہیں اور بلوچستان کی ترقی کے تمام منصوبے انشاء اللہ جلد مکمل ہوں گے جب کہ پاک فوج بلوچستان میں سیکیورٹی اور ترقی کیلئے ریاستی اداروں کی مکمل مدد کرے گی۔ سربراہ پاک فوج نے کہا کہ ہم پورے عزم اور حوصلے سے فرائض کی بجا آوری جاری رکھیں گے جبکہ دور دراز اور مختلف علاقوں میں فرائض کی انجام دہی ہمارے لیے باعث فخر ہے۔آرمی چیف نے 17 جولائی کو حیات آباد میں شہید ہونے والے میجر جمال شیران کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کی جب کہ گوادر اور تربت میں مقامی عمائدین سے بھی ملاقاتیں کیں۔ جبکہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عید کے پہلے دن افغان سرحد کے قریبی علاقے راجگال کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوںنے کہا کہ وطن عزیز اور اس کے عوام کے تحفظ کیلئے عید فرائض کی انجام دہی میں گزارنا ہمارے لئے بہترین عید ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمارا جذبہ اور ہماری جان ہے اور ہماری زندگیاں پاکستان کیلئے ہیں، ملک سے بڑھ کر کچھ نہیں اور کوئی بھی ملک سے بالاتر نہیں، آئیں ہم سب مل کر پاکستان کو دنیا کا بہترین ملک بنائیں۔قبل ازیں اپنے بیان میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افواج پاکستان کی طرف سے قوم کو عید کی مبارکباد دی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں