میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ فوڈاتھارٹی کی ہوٹل مالکان سے بھاری رشوت وصولی کاانکشاف

سندھ فوڈاتھارٹی کی ہوٹل مالکان سے بھاری رشوت وصولی کاانکشاف

ویب ڈیسک
جمعرات, ۵ اگست ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) سندھ فوڈ اتھارٹی، ہوٹل مالکان سے بھاری رشوت لینے کا انکشاف، تحقیقات شروع، اتھارٹی ملازم راحت و دیگر کارروائیوں کی آڑ میں بھاری رقم وصول کر رہے ہیں، شکایات، اینٹی کرپشن نے راحت سمیت ڈیلی ویجز ملازمیں کی تفصیلات طلب کرلیں، تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں سندھ فوڈ اتھارٹی کی جانب سے کارروائیوں کی آڑ میں بھاری رشوت لینے کا انکشاف ہوا ہے، روزنامہ جرأت کو ملنے والی معلومات کے مطابق ہوٹل مالکان نے اینٹی کرپشن میں تحریری درخواست جمع کرواتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ فوڈ اتھارٹی صفائی ستھرائی کی آڑ میں انہیں ہراساں کر رہی ہے اور فوڈ اتھارٹی کے ملازم راحت سمیت دیگر ڈیلی ویجز ملازمین بھاری رشوت لیتے ہیں نہ دینے پر بھاری جرمانے عائد کرکے پریشان کیا جاتا ہے، درخواست کے بعد اینٹی کرپشن نے تحقیقات شروع کردی ہیں، اینٹی کرپشن نے سندھ فوڈ اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر سے فوڈ اتھارٹی کے ملازم راحت سمیت ڈیلی ویجز پر کام کرنے والے ملازمین کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں