میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ملک میں قیام امن کیلئے پولیس کی بڑی قربانیاں ہیں ، مراد علی شاہ

ملک میں قیام امن کیلئے پولیس کی بڑی قربانیاں ہیں ، مراد علی شاہ

ویب ڈیسک
بدھ, ۵ اگست ۲۰۲۰

شیئر کریں

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پولیس کے یوم شہدا کے موقع پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ پورے ملک میں قیام امن کیلئے پولیس کی بڑی قربانیاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ پولیس کے 23جوانوں نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے امن بحال کیا۔مراد علی شاہ نے کہا کہ کورونا وائرس میں سندھ کے 16جوانوں نے جان کا نذرانہ پیش کیا، سندھ حکومت نے پولیس شہدا کے خاندانوں کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑا۔واضح رہے کہ ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی یوم شہدا پولیس منانے کی تیاریاں جاری ہیں، اس حوالے سے کراچی پولیس نے یوم شہدا پولیس پر ترانہ جاری کردیا ہے۔ترجمان کراچی پولیس کے مطابق یوم شہدا پولیس کی مرکزی تقریب گارڈن ہیڈ کوارٹر میں کی جائے گی، جس میں پولیس کے اعلی افسران اور شہدا کے اہل خانہ شرکت کریں گے۔ترجمان کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ شہر کی روشنیاں پولیس جوانوں کی شہادت کا ثمر ہیں، پولیس فورس نے شہادتوں کی لازوال تاریخ رقم کی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں