جرأت کی خبر پر کارروائی ایچ ڈی اے نے نیشنل لیونگ آئی کون کی این او سی منسوخ کردی
شیئر کریں
کراچی (رپورٹ :آصف سعود)لطیف آباد میں رہائشی پلاٹ پر غیرقانونی کمرشل منصوبہ، روزنامہ جرأت کے خبروں پر ایکشن، حیدرآباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی حیدرآباد نے این او سی کینسل کردی، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی،منیجنگ ڈائریکٹر ادارہ ترقیات اور رینجنل ڈائریکٹر ایس بی سی اے کو لیٹر جاری، نیشنل بلڈرز اینڈ ڈوولپرز نے لطیف آباد میں نیشنل لیونگ آئیکون کے نامی منصوبے کا آغاز کرکے بکنگ شروع کی تھی، لوگوں کے جمع پونجی ڈوب گئی، تفصیلات کے مطابق ادارہ ترقیات حیدرآباد نے لطیف آباد میں رہائشی پلاٹ پر غیرقانونی کمرشل منصوبے کی این او سی منسوخ کرتے ہوئے پلاٹ کی رہائشی سے کمرشل میں تبدیل کو غیرقانونی قرارداد دے دیا ہے، نیشنل بلڈرز اینڈ ڈوولپرز کی جانب سے لطیف آباد نمبر 7 ایئرپورٹ روڈ پر الرحیم ریسٹورینٹ کے ساتھ واقع بلاک ڈی کے پلاٹ نمبر 163 پر نیشنل لیونگ آئیکون نامی گراونڈ پلس 8 منزلہ تعمیراتی منصوبے کا آغاز کرکے بکنگ شروع کی گئی تھی جس میں لوگوں نے کروڑوں روپے کی سرمایہ کاری کی، ادارہ ترقیات حیدرآباد کے ڈائریکٹر پلاننگ این ڈوولپمینٹ نے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی 2، مئنیجنگ ڈائریکٹر واسا، ایچ ڈی اے اور رینجنل ڈائریکٹر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد کو لیٹر لکھتے ہوئے لکھا ہے کہ رہائشی پلاٹ کو بلدیہ اعلی کے جانب سے کمرشل میں تبدیل کرنا خلاف قانون ہے، بلدیہ اعلی کو لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013ع کے مطابق رہائشی پلاٹ کو کنورٹ کرنے، سب ڈویژن اور مرج کرنے کا کوئی اختیار نہی ہے، ایچ ڈی اے ایکٹ 1976ع سندھ گورنمنٹ گزٹ اور لینڈ یوز کنٹرول اسکیم اینڈ کمرشلائیزشن چارجز کے چیپٹر 18 رینجنل انٹریم بلڈنگ اینڈ ٹان پلاننگ ریگولیشن 2018ع کے تحت کے ادارہ ترقیات حیدرآباد کے پاس پلاٹ کی کمرشل، مرج اور سب ڈویژن کے اختیار ہیں، لیٹر میں مذکورہ پلاٹ 27 ستمبر 2023ع کو ادارہ ترقیات کی جانب سے گرانڈ پلس 5 منزلہ عمارت کی این او سی بھی منسوخ کردی گئی ہے، جبکہ پلاٹ مالکان اور شکایت کردہ کو نوٹیس جاری کردیئے گئے ہیں.