تاجروں کابطوراحتجاج آج مارکیٹیں رات 8 بجے تک کھلے رکھنے کا اعلان
شیئر کریں
کراچی تاجر ایکشن کمیٹی نے پابندیوںمیںنرمی کیلئے دیئے گئے72گھنٹے کے نوٹس پر حکومتی ردعمل نہ آنے کے بعد ہفتہ کے روز بطور احتجاج شہر بھر کے بازار رات آٹھ بجے تک کھلے رکھنے کا اعلان کردیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز ایک اجلاس میںکراچی تاجر ایکشن کمیٹی کے عہدیداران کا بھی اعلان کیا گیا جس کے مطابق رضوان عرفان کنوینر،جمیل پراچہ ڈپٹی کنوینر،عتیق میر ڈپٹی کنوینر،شرجیل گوپلانی ڈپٹی کنوینر،حکیم شاہ ڈپٹی کنوینر،وقاص عظیم ڈپٹی کنوینر اوررانا رئیس ڈپٹی کنوینر قرار پائے،اجلاس میںکراچی تاجر ایشن کمیٹی نے کورونا پابندیوںمیںنرمی سے متعلق حکومت سندھ نے72 گھنٹے کے نوٹس کے بعد بھی غیر سنجیدہ حکومتی رویہ اور کراچی تاجر ایکشن کے ساتھ رابطہ نہ کرنے پر ہفتہ کے روز بطور احتجاج شہر بھر کے بازار رات آٹھ بجے تک کھلے رکھنے کا اعلان بھی کیا ،کراچی تاجر ایکشن کمیٹی کے مطا بق اگر پولیں نے تاجروں کے ساتھ کوئی زیادتی کی یا کوئی مارکیٹ سیل کی گئی تو تاجر سڑکوں پر آکر احتجاج کریں گے۔