محکمہ پاپولیشن ،فرضی کھاتوں پر جعلسازی سے کروڑوں روپے خردبرد
شیئر کریں
محکمہ پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ میں کروڑوں روپے کی کرپشن کا انکشاف ہوا ہے گزشتہ چھ ماہ کے دوران ایک کروڑ بائیس لاکھ روپے سے زائد کے جعلی بل اور پٹرول کی مد میں ڈسٹرکٹ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ کے اکاؤنٹ سے نکال لیے گئے تمام ہیڈ آف اکاونٹ کی تفصیلات ذرائع نے ظاہر کردی ہیں ،گزشتہ روز ایپکا سندھ کے صدر عبدالقدوس شیخ نے ملیر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ محکمہ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ مٹیاری کی ڈسٹرکٹ آفیسر گل نساء تالپور کروڑوں روپے کی کرپشن میں ملوث ہے لاکھوں روپے پٹرول کے جعلی بلوں کے ذریعے نکلوائے گئے اور ٹوٹی پھوٹی گاڑیوں کی دیکھ بھال کی مد میں بھی کرپشن کی گئی ہے ہمارے اوپر ادارے کو تباہ کرنے اور کرپشن کے راز فاش کرنے کا الزام ہے اور جھوٹا مقدمہ درج کرکے انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن کے صوبائی چیئرمین عبدالقدوس شیخ کے ہمراہ سیدہ مرسلین شاہ، قادر حسین، دوست علی شیخ، ارشد اخوند اور عاشق بھنگر نے ملیر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ پاپولیشن کی ڈسٹرکٹ آفیسر گل نساء ٹالپر کروڑوں روپے کی کرپشن میں ملوث ہے ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں ڈسٹرکٹ آفیسر گل نساء ٹالپر ادارے کی خراب اور کھڑی گاڑیوں کے پٹرول اور مینٹیننس کے جعلی بلوں کے ذریعے ماہانہ لاکھوں روپے بھتہ لے رہی یے اور حکومتی خزانے کو نقصان پہنچا رہی ہے سیکریٹری پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ ڈسٹرکٹ آفیسر گل نسائ تالپور کو برطرف کر کے ایماندار افسر ڈسٹرکٹ مٹیاری میں تعینات کرے اور گریڈ ایک کے ملازم سمیت دیگر ملازمین کو نوکری، ضلع سے نکال دیا گیا اور ان کی تنخواہیں بھی روک دی گئی ہیں انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ضلع مٹیاری کے کرپٹ افسر گل نسائ ٹالپر کے خلاف کارروائی کی جائے اور ملازمین کے خلاف جھگڑے کے جھوٹے مقدمات ختم کیے جائیں اور ملازمین کی تنخواہیں جاری کی جائیں اور ایک گریڈ کے ملازم کو بحال کر کے ملازمین کے ساتھ انصاف کیا جائے بصورت دیگر آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن سندھ بھر میں شدید احتجاج کرے گی۔