میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
امریکا میں ٹِک ٹاک چیلنج نے 13سالہ بچے کی زندگی ختم کر دی

امریکا میں ٹِک ٹاک چیلنج نے 13سالہ بچے کی زندگی ختم کر دی

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۹ اپریل ۲۰۲۳

شیئر کریں

امریکا کی ریاست اوہائیو میں ایک وائرل ہونے والے ٹک ٹاک چیلنج نے بچے کی زندگی ختم کردی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق 13 سالہ جیکب اسٹیونز نے اپنے فالوورز کو متاثر کرنے کی کوشش کے دوران انتہائی لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک ساتھ 14 گولیاں نگل لیں۔رپورٹس کے مطابق جیکب اسٹیونز اپنی لاپرواہی کی وجہ سے اسپتال میں 6 دن وینٹی لیٹر پر رہنے کے بعد موت کے منہ میں چلا گیا۔امریکی میڈیا کے مطابق جیکب اسٹیونز نے غنودگی کی حالت میں داخل ہونے کے لیے اینٹی ہسٹامائنز کی 12 سے 14 گولیاں کھانے کی کوشش کی جو کہ تجویز کردہ مقدار سے 6 گناہ زیادہ تھی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق طبی حوالے سے اینٹی ہسٹامائنز جو درد کی شکایت پر دی جاتی ہے اور اسے الرجی، انفلوئنزا اور دیگر امراض میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں