میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سپریم کورٹ کا ارشد شریف کیس میں جے آئی ٹی بنانے کا عندیہ

سپریم کورٹ کا ارشد شریف کیس میں جے آئی ٹی بنانے کا عندیہ

جرات ڈیسک
بدھ, ۵ اپریل ۲۰۲۳

شیئر کریں

سپریم کورٹ نے ارشد شریف از خود نوٹس کیس کی 17 مارچ کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر تے ہوئے کہا ہے کہ جے آئی ٹی کو بیرونی ممالک سے تحقیقات کے لیے 3 ہفتے مزید دیے جاتے ہیں۔ بدھ کو سپریم کورٹ نے حکم نامے میں کہا کہ ارشد شریف کیس تحقیقات پر عدالت کو مطمئن نہ کیا تو جوڈیشل کمیشن بنایا جائے گا، ان کی فیملی کے وکیل شوکت عزیز صدیقی نے عدالتی کارروائی پراعتراض اٹھایا۔ شوکت صدیقی کے مطابق سپریم کورٹ جے آئی ٹی کی تحقیقات کی نگرانی نہیں کر سکتی، سپریم کورٹ بنیادی حقوق سے متعلق معاملات کی نگرانی اور تحقیقات کرا سکتی ہے۔ حکم نامے میں کہا گیا کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کینیا اور یو اے ای سے باہمی قانونی معاونت سے آگاہ کیا، ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے مطابق کینین حکام نے تاحال باہمی قانونی معاونت کا جواب نہیں دیا۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ خصوصی جے آئی ٹی کو بیرونی ممالک سے تحقیقات کے لیے 3 ہفتے مزید دیے جاتے ہیں، اہم بنیادی حقوق کا معاملہ ہونے کے باعث عدالت تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنا سکتی ہے۔ حکم نامے نے کہا کہ ارشد شریف قتل ایک بڑے صحافی کے قتل کے علاوہ بنیادی حقوق کا معاملہ ہے، ان کے قتل کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ کو 5 ہزار سے زائد خطوط لکھے گئے، سپریم کورٹ ارشد شریف قتل کی صاف اور شفاف تحقیقات کرانا چاہتی ہے، کیس کی مزید سماعت اپریل کے مہینے میں ہو گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں