میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

ویب ڈیسک
منگل, ۵ مارچ ۲۰۲۴

شیئر کریں

نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے 24ویں وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ایوان صدر میں منعقد ہونیوالی تقریب حلف برداری میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نومنتخب وزیراعظم سے عہدے کا حلف لیا ، سبکدوش ہونیوالے نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑبھی اس موقع پر موجود تھے ۔تینوں صوبوں کے وزرائے اعلی اور مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما، قائد مسلم لیگ ن و سابق وزیراعظم نوازشریف، سابق صدر و شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو بھی حلف برداری کی تقریب میں شریک ہوئے ۔ وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے وزیراعظم کی تقریب حلف برداری میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور دیگر سروسز چیفس، اعلی بیوروکریٹس اور سفرا بھی وزیراعظم کی حلف برداری کی تقریب میں شریک ہوئے۔حلف برداری کے بعد وزیراعظم ہاس میں وزیراعظم شہبازشریف کے اعزاز میں گارڈ آف آنر کی تقریب ہوئی ، مسلح افواج کے چاق وچوبند دستے نے وزیراعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔بعد ازاں شہباز شریف سے وزیر اعظم ہاس کے عملے کا تعارف بھی کروایا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں