میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
رشوت نہ دینے پرپولیس نے نوجوان کوچھت سے دھکادے کرماردیا

رشوت نہ دینے پرپولیس نے نوجوان کوچھت سے دھکادے کرماردیا

ویب ڈیسک
هفته, ۵ مارچ ۲۰۲۲

شیئر کریں

کراچی کے علاقے لیاقت آباد سی ون ایریا میں دو روز قبل کورٹ میرج کرنے والا نوجوان پانچ منزلہ عمارت سے گر کر ہلاک ہوگیا، والد کے مطابق بیٹے کو پولیس نے عمارت سے دھکا دیا۔تفصیلات کے مطابق عمارت سے گرنے والے نوجوان کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال لائی گئی۔ اس حوالے سے ایس ایچ او سپر مارکیٹ ریاض نے بتایا کہ متوفی کی شناخت نبیل کے نام سے کی گئی جبکہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق متوفی نے شریف آباد کی رہائشی لڑکی سے دو روز قبل کورٹ میرج کی تھی اور اس کے خلاف لڑکی کے اہلخانہ نے اغوا کا مقدمہ درج کرایا تھا لیکن لڑکی نے نبیل کے حق میں بیان دیا تھا۔انھوں نے بتایا کہ جمعرات کی شب شریف آباد انویسٹی گیشن پولیس رہائشی عمارت کی پانچویں منزل پر نبیل کے گھر اس کے والد کا بیان لینے آئی تھی اس دوران نبیل گھر پر موجود تھا اور وہ عمارت کی چھت پر چلا گیا تاہم اس بات کی فوری طور پر تصدیق نہیں ہوسکی کہ اس نے خوفزدہ ہو کر عمارت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی ہے یا وہ اتفاقیہ طور پر گرا ہے یا پھر اسے کسی نے دھکا دیا تاہم پولیس تمام پہلوئوں پر تحقیقات کر رہی ہے۔دوسری جانب نوجوان کے والد نے الزام عائد کیا ہے کہ شریف آباد انویسٹی گیشن کے پولیس افسر نے ان کے گھر آنے کے بعد بیٹے کوپانچویں منزل سے دھکا دے کر قتل کیا، ایس ایس پی سینٹرل نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دے دیا۔والد نے بتایا کی ان کے بیٹے نبیل نے محلے میں رہائش پذیر آسیہ نامی لڑکی سے پسند کی شادی کی تھی، لڑکی کے گھر والوں نے بیٹے نبیل کے خلاف شریف آباد تھانے میں ایف آئی آر درج کروائی تھی، انھوں نے اپنے بیٹے نبیل کی ضمانت کروائی تھی اور 2 روز قبل بیٹے کا نکاح بھی ہو گیا تھا، پولیس افسر عامر نے ضمانت ہونے کے باوجود ہم سے 50 ہزار رشوت طلب کی اور رشوت نہ دینے پرپولیس افسر عامر ان کے گھر میں داخل ہوا اور بدمعاشی کرنا شروع کردی۔والد کے مطابق میرے بیٹے نبیل کو ڈکیتی کے جھوٹے مقدمے میں بند کرنے کی دھمکیاں دیں، پولیس افسر عامر نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا، پولیس افسر انہیں اور بیٹے نبیل کو زبردستی تھانے لے جانے کی دھمکیاں دیتا رہا، اسی دوران پولیس افسر عامر نیان کے بیٹے نبیل کو دھکا دیا جو پانچویں منزل سے نیچے گر کر ہلاک ہو گیا۔انھوں نے کہا کہ انہیں انصاف چاہیے اور وہ پولیس افسر کے خلاف مقدمہ درج کرواکر اسے گرفتار کرائیں گے۔ دوسری جانب ایس ایس پی سینٹرل معروف عثمان نے واقعہ کا نوٹس لتے ہوئے صاف شفاف انکوائری کا حکم دے دیا۔ ایس ایس پی سینٹرل نے واقعے کی انکوائری ایس پی نیو کراچی کو سونپ دی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں