میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
منافع خوروں کے خلاف بڑے کریک ڈاؤن کی تیاری،الگ تھانے بنانے کا بھی فیصلہ

منافع خوروں کے خلاف بڑے کریک ڈاؤن کی تیاری،الگ تھانے بنانے کا بھی فیصلہ

ویب ڈیسک
بدھ, ۵ فروری ۲۰۲۵

شیئر کریں

 

٭نئے قائم کردہ تھانوں میں محکمہ بیورو آف سپلائی اور پولیس کا عملہ شامل ہوگا
٭سبزی منڈیوں کے کولڈاسٹوریج رجسٹرڈکیے جائیں گے ، اجلاس میں فیصلے

(جرأت نیوز) سندھ حکومت کا کراچی سمیت صوبہ کی تمام ڈویژنوں میں منافع خوروں کے خلاف موثر کارروائی کامنصوبہ تیار کر لیا ہے جبکہ منافعہ خوروں کے لئے الگ نئے تھانوں کے قیام کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے سندھ حکومت کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر ضابطے سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس ہوا اجلاس کی صدارت معاون خاص برائے سی ایم آئی آٹی وقارمہدی اور معاون خاص بیورو آف سپلائی عثمان ہنگورو نے کی وقار مہدی نے کہا کہ سندھ حکومت نے منافع خوروں کے خلاف سخت کارروائی کے لئے تھانوں کے قیام کا فیصلہ کیا ہے فیصلے کا مقصد اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام لانااور ذخیرہ اندوزی اورگراں فروشوں کوروکناہے تمام گڈاؤنز کو رمضان سے پہلے رجسٹرڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے بچت بازاروں میں اشیائے ضروریہ کے خصوصی اسٹال اور پھلوں کی مقرر کردہ قیمتوں کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کیے جائیں سندھ بھر کی سبزی منڈیوں کے کولڈاسٹوریج رجسٹرڈکیے جائیں گے اور ان کی نگرانی کی جائے گی تاکہ وہ زیادہ قیمت پراشیاء نہ بیچیں عثمان ہنگورو نے کہا کہ تھانوں کا دائرہ اختیار پورے سندھ میں ہوگا اور یہ تھانہ منافع خوروں کے خلاف کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے نئے قائم کردہ تھانوں میں محکمہ بیورو آف سپلائی اور پولیس کا علمہ شامل ہوگا عثمان ہنگورو نے افسران کو ہدایت کی کہ سندھ بھر کی مارکیٹوں کی نگرانی کے لئے خصوصی ڈیوٹیاں لگائی جائی عام لوگوں کی شکایات کا فوری ازالہ کرنا اورانہیں انصاف فراہم کرنا ہماری اولین ترجیع ہے اجلاس میں کراچی کی بچت بازاروں میں سستی نرخوں پر مصالحہ جات کے اسٹالز لگانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے ڈی جی بیورو آف سپلائی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کراچی میں تین ہفتوں کے دوران دو سو بہتر یونٹس کا دورہ اور پانچ لاکھ چھتیس ہزارروپے جرمانہ عائد کیا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں