میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
باجوہ صاحب نے کہا مانتا ہوں عمران خان جیسا بلنڈر ہوا، اعتراف کافی نہیں ، مریم نواز

باجوہ صاحب نے کہا مانتا ہوں عمران خان جیسا بلنڈر ہوا، اعتراف کافی نہیں ، مریم نواز

ویب ڈیسک
اتوار, ۵ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ عوام کی مشکلات کو دیکھ کر ہمیں بہت دکھ ہے۔ملتان میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ ملک میں روٹی، بجلی اور گیس سمیت تمام چیزیں مہنگی ہیں، پاکستان کے عوام کو پتہ ہے کہ یہ مہنگائی کس کی لائی ہوئی ہے۔سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی نے کہا کہ گھڑی چور نے نہ صرف گھڑی چوری کی بلکہ پاکستان کو ہرجگہ نقصان پہنچایا، اس گھڑی چور کو نہیں چھوڑیں گے، جب جب نوازشریف کی حکومت آئی، ملک میں ترقی آئی۔انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے 9 سال نکال دو تو کھنڈرات کے علاوہ کچھ نہیں بچتا، نواز شریف نیعوام کو ہر چیز میں ریلیف دیا، جس طرح پہلے نوازشریف نے ملک کو مشکل سے نکالا اس بار بھی نکالیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں