میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نادیہ خان کا شرمیلا فاروقی کو 5 کروڑ ہرجانے کا قانونی نوٹس

نادیہ خان کا شرمیلا فاروقی کو 5 کروڑ ہرجانے کا قانونی نوٹس

ویب ڈیسک
هفته, ۵ فروری ۲۰۲۲

شیئر کریں

خود کو انسانی حقوق کی چمپئن کہنے والی نادیہ خان کی مسلسل کردارکشی کررہی ہیں،نوٹس کا متن
اداکارہ و معروف ٹی وی میزبان نادیہ خان نے سوشل میڈیا پر ہتک آمیزتبصرے کے بعد رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی کو 5 کروڑ ہرجانے کا قانونی نوٹس بھجوادیا۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ و معروف ٹی وی میزبان نادیہ خان نے بھی شرمیلا فاروقی کو5کروڑہرجانے کا قانونی نوٹس بھجوادیا، جس میں کہا گیا کہ سوشل میڈیاپرہتک آمیزتبصروں پرقانونی نوٹس بھیجا جارہا ہے۔نوٹس میں کہا کہ میری موکل کا شمار معروف شوبزشخصیات میں ہوتا ہے، آپ 18جنوری 2021سے میری موکل کو تضحیک کا نشانہ بنارہی ہیں، خود کو انسانی حقوق کی چمپئن کہنے والی نادیہ خان کی مسلسل کردارکشی کررہی ہیں۔قانونی نوٹس میں شرمیلا فاروقی سے کہا گیا کہ سوشل میڈیاپرآپ نے میری موکلہ کیخلاف ہتک آمیزرویے کی کوشش کی، میرے موکل کوبدنام کرنے کے بیانات پرفوری معافی مانگیں اور آئندہ میری موکلہ کو بدنام نہ کرنے کی تحریری یقین دہانی کرائیں۔نادیہ خان کی جانب سے کہا گیا ہے ساکھ کونقصان پہنچانے پر14روزمیں5کروڑکاجرمانہ ادا کیا جائے ، معافی مانگنے اور جرمانہ ادانہ کرنے پرقانونی کارروائی ہوگی۔یاد رہے پیپلزپارٹی کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے کہاکہ نادیہ خان نے والدہ کی ویڈیو شیئر کرکے ڈھٹائی دکھائی اور کہا کہ کچھ غلط نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ والدہ کی اجازت کے بغیر اداکارہ نادیہ خان نے ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی اور ان کے میک اپ اور ڈریسنگ کا مذاق بنایا۔شرمیلا فاروقی نے کہاکہ میری والدہ پرائیویٹ پرسن ہیں ان کا سیاست اور شوبز سے کوئی تعلق نہیں ہے، نادیہ خان نے ان کی تضحیک آمیز ویڈیو بنائی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں