میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لندن بھاگنے والوں نے عوام کو کچھ نہیں دیا،بلاول بھٹو کا نواز شریف پر وار

لندن بھاگنے والوں نے عوام کو کچھ نہیں دیا،بلاول بھٹو کا نواز شریف پر وار

ویب ڈیسک
جمعه, ۵ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کی قیادت کو دل کی تکلیف ہوتی ہے تو لندن بھاگ جاتے ہیں ، انہیں پہلے بھی کہا تھا اتنی دور جانے کی ضرورت نہیں پیپلز پارٹی نے کراچی میں امراض قلب کے علاج کا بہترین ہسپتال بنایا ہے ،8فروری کو بھی آپ کو دل کی تکلیف ہونی ہے ،پیپلزپارٹی آپ کے مفت علاج کیلئے رائے ونڈ میں ہسپتال بنائے گی ،پیپلز پارٹی کے کارکنان دس نکاتی منشور کو گھر گھر پہنچائیں اور عوام کو یقین دہانی کرائیں پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو اپنے وعدوں اور منشور پر عملدرآمد کرتی ہے ،تمام سیای قوتوں کو بتا رہے ہیں پاکستان پیپلز پارٹی ہر حلقے سے الیکشن لڑ رہی ہے ،ہم جیتنے کے لئے اور حکومت بنانے کے لئے لڑ رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے جاتی امراء رائے ونڈ میں سابق صوبائی وزیر چوہدری عبد الغفور کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر اسلم گل ، جمیل منج سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔بلاول بھٹو نے چوہدری عبد الغفور کو پارٹی مفلر جبکہ چوہدری عبد الغفورنے بلاول بھٹو کو کلہ پہنایا ۔ بلاول بھٹو زرداری نے چوہدری عبد الغفور کو پیپلز پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ہم شکر گزار ہیں کہ آپ نے نہ صرف ہمیں یہاں آنے کی دعوت دی بلکہ پاکستان پیپلز پارٹی میں بھی شامل ہو گئے ہیں ، آپ این اے 125سے الیکشن بھی لڑ رہے ہیں، پیپلز پارٹی اس حلقے سے ڈٹ کر مقابلہ کرے گی ، تمام سیای قوتوں کو بتا رہے ہیں پاکستان پیپلز پارٹی ہر حلقے سے الیکشن لڑ رہی ہے ،ہم جیتنے کے لئے لڑ رہے ہیں اور حکومت بنانے کے لئے لڑ رہے ہیں۔بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم نفرت ،تقسیم اور گالم گلوچ کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے،ہم اپنا نظریہ اور منشور عوام کے پاس لے کر جائیں گے ، قائدعوام ذوالفقار علی بھٹو ، محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے بھی اپنے منشور پر الیکشن لڑے ہیں ہم بھی اسی پر اپنے منشور پر الیکشن لڑیں گے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں