میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسلام آباد ہائیکورٹ، نیب سزا یافتہ کے لیے 10 سالہ نااہلی کی مدت بحال

اسلام آباد ہائیکورٹ، نیب سزا یافتہ کے لیے 10 سالہ نااہلی کی مدت بحال

ویب ڈیسک
جمعه, ۵ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

ہائی کورٹ نے نیب سے سزا یافتہ کے لیے 10 سالہ نااہلی کی مدت بحال کردی۔نیب کی جانب سے سزا یافتہ کی 10 سالہ نااہلی کم کرکے پانچ سال کرنے کے فیصلے کے خلاف قومی احتساب بیورو کی اپیل پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے کی، جس میں عدالت نے نیب سے سزا یافتہ کے لیے 10 سالہ نااہلی کی مدت بحال کردی۔دوران سماعت سینئر اسپیشل پراسیکیوٹر نیب محمد رافع عدالت میں پیش ہوئے اور انہوں نے اپنے دلائل میں کہا کہ فائق علی جمالی کی سزا سپریم کورٹ تک برقرار رہی ہے۔ نیب قانون کے مطابق نااہلی 10 سال رہے گی۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیا کہ 63 ون ایچ کے تحت نااہلی صرف مجلس شوریٰ کے لیے ہے، صوبائی اسمبلی کے لیے نہیں؟، جس پر نیب پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ جی 63 ون ایچ کے تحت نااہلی صوبائی اسمبلی کے لیے نہیں۔نیب پراسیکیوٹر نے دلائل میں کہا کہ سزا یافتہ شخص کے جیل سے رہا ہونے کے بعد اس کی نااہلی کی مدت شروع ہوگی۔ فائق جمالی کو سنائی گئی سزا میں 10 سال کی نااہلی بھی شامل تھی۔ سپریم کورٹ تک فائق جمالی کی سزا برقرار رہی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں