میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ستمبر تا دسمبر ،972 پولیس مقابلے،1340 جرائم پیشہ گینگز کا خاتمہ

ستمبر تا دسمبر ،972 پولیس مقابلے،1340 جرائم پیشہ گینگز کا خاتمہ

ویب ڈیسک
جمعه, ۵ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

ستمبر تا دسمبر سال 2023 کے چار ماہ کے دوران سندھ پولیس کے چھاپہ مار ایکشن, اسنیپ چیکنگ, پیٹرولنگ اور خفیہ سراغ رسانی کی بدولت صوابائی سطح پر 6655 اشتہاری اور 11252 مفرور ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔یہ بات آئی جی سندھ رفعت مختار راجہ کو سال 2023 کے آخری چار ماہ پر مشتمل انکے دوارانیئے کی کارکردگی رپورٹ میں بتائی گئی۔رپورٹ میں پولیس مقابلوں,جرائم پیشہ گروہوں کے خاتموں, ڈکیت/کریمنلز,دہشت گردوں,ٹارگٹ کلرز, نوٹیفائیڈ ڈکیتس, ہائی وے رابرز,اغوا کاروں کی گرفتاریوں اور پولیس مقابلوں کے دوران ہلاکتوں جیسی تفصیلات کا احاطہ کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق سندھ بھر سے مجموعی طور پر گرفتار ڈکیت/کریمنلز کی تعداد 6820, دہشت گرد 23,ٹارگٹ کلرز 06,نوٹیافائیڈ ڈکیت10,ہائی رابرز 05 جبکہ گرفتار کیئے جانیوالے اغوا کاروں کی تعداد 06 ہے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ متذکرہ دورانیے میں پولیس اور ڈکیت/کریمنلز کے مابین ہونیوالے 972 مقابلوں میں 97 ڈکیت جہنم واصل ہوئے جبکہ سندھ بھر سے 1340 جرائم پیشہ گینگز کو ختم کیا گیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ کراچی میں 393 پولیس مقابلوں میں 3812 ڈکیت/کریمنلز 01 دیشت گرد,02 ہائی وے رابرز,06 اغوا کاروں,855 اشتہاریوں اور3631 مفرور ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ 39 ڈکیت/کریمنلز ہلاک ہوئے۔پولیس کاروائیوں کے نتیجے میں شہر بھر سے 1133 گینگز کا خاتمہ ممکن ہوا۔حیدرآباد رینج کے مختلف اضلاع میں پولیس اور جرائم پیشہ عناصر کے درمیان 98 پولیس مقابلوں میں 1699 ملزمان,998 اشتہاری اور 2111 مفرور ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ 06 ڈکیت/ کریمنلز ہلاک ہوئے۔مختلف اضلاع میں 59 ڈکیت گینگز کو ختم کیا گیا۔میرپورخاص رینج کے مختلف اضلاع سے 118 اشتہاری,367 مفرور ملزمان سمیت 577 ڈکیت/کریمنلز,01 نوٹیفائیڈ ڈاکو کو گرفتار کیا گیا ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں