میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مہنگائی کی نئی لہر، آٹا160فی کلو،مرغی پہنچ سے باہر،دال سبزیاں بھی مہنگی

مہنگائی کی نئی لہر، آٹا160فی کلو،مرغی پہنچ سے باہر،دال سبزیاں بھی مہنگی

ویب ڈیسک
جمعرات, ۵ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

شہرقائد میں مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکلوا دیں، سبزیاں اور پھل عوام کی پہنچ سے دور ہونے لگے۔ کراچی میں آٹے کی فی کلو قیمت میں 10 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے، اور چکی کے آٹے کی فی کلو قیمت تاریخ کی بلندترین سطح 160 روپے تک جا پہنچی ہے۔کراچی میں آٹے کا بحران بڑھتا جارہا ہے، اوردوسری طرف آٹے کی قیمت میں 24 گھنٹے میں 10 روپے اور صرف پانچ دن میں 30 روپے فی کلو کے ہوشربا اضافے نے عوام کی کمر توڑ دی ہے۔گندم کی فی کلو قیمت 135 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے، چکی کے آٹے کی فی کلو قیمت تاریخ کی بلندترین سطح 160 روپے تک جا پہنچی ہے، جب کہ فائن اور مل کا آٹا بھی مہنگا ہوکر 145 روپے فی کلو سے سے تجاوز کرگیا ہے۔آٹے کی قیمت میں 24 گھنٹے میں 10 روپے فی کلو کا اضافہ ہوا ہے، جب کہ جنوری کے5 دن میں آٹے اور گندم کی قیمت میں 30 روپے فی کلو کا اضافہ ہوا ہے۔سستے آٹے کے حصول کیلئے عوام سڑکوں پر دربدر ہو رہے ہیں، سندھ حکومت کی جانب سے سستا آٹا اسٹال لگائے جارہے ہیں، لیکن جب کسی مقام پر سستا آٹا فروخت کیا جاتا ہے تو عوام ٹوٹ کر پڑتے ہیں، اور ایک دوسرے سے ہاتھا پائی کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ادھر سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں بھی عوام کی قوت خرید سے باہر ہوگئی ہیں، سرکاری ریٹ لسٹ میں 5 سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا جبکہ منڈیوں میں مافیاز بے لگام ہو چکے ہیں، سبزیوں اور پھلوں کے من چاہیے دام وصول کئے جا رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق پیاز 220 روپے سرکاری قیمت کے بجائے 250 ، ٹماٹر 65 کے بجائے 90 اور لہسن چائنہ 295 روپے کے بجائے 390 روپے فی کلو میں دستیاب ہے، ادرک 365 روپے کے بجائے 450 اور دیسی لیموں 100 روپے فی کلو میں بیچے جا رہے ہیں۔اسی طرح فارمی ٹینڈے 58 کے بجائے 70 ،آلو 34 کے بجائے 50 ، اروی 160 روپے فی کلو میں فروخت ہورہی ہے۔دوسری جانب پھلوں کے قیمتیں بھی سرکاری ریٹ کے برعکس وصول کی جا رہی ہیں، سیب کالا کلو 250 روپے فی کلو جبکہ درجہ اول سیب 350 روپے فی کلو تک بک رہا ہے، پپیتا درجہ اول 270 روپے میں بیچا جا رہا ہے، کھجور ایرانی 345 روپے سرکاری نرخ کے بجائے450 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے جبکہ کیلوں کی فی درجن قیمت 140 روپے تک جا پہنچی ہے۔شہری سبزیوں کی قیمتیں سن کر پریشان ہیں، ان کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے اس دور میں گوشت تو دور سبزی اور پھل کھانا بھی مشکل ہوتا چلا جا رہا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں