میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم، 100انڈیکس 62 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

اسٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم، 100انڈیکس 62 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

جرات ڈیسک
پیر, ۴ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان اسٹاک ایکس چینج 100 انڈیکس 62 ہزار پوائنٹس کی سطح بھی عبور کرکے نئی تاریخ رقم کر گیا۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز 100 انڈیکس 758 پوائنٹس کے اضافے سے 62449  پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ کئی روز سے کاروبار کا زبردست رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے اور رواں سال اب تک 100 انڈیکس میں 52.78 فیصد اضافہ ریکارڈ ہو چکا ہے۔ دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 26 پیسے کی کمی سے 284 روپے 70 پیسے کی سطح پر آ گئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ کئی روز سے اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا زبردست رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے اور رواں سال اب تک 100 انڈیکس میں 52.78 فیصد اضافہ ریکارڈ ہو چکا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں