میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ کنٹرول، ڈی جی اسحق کھوڑو، ریحان الائچی کے متبادل سسٹم کے رحم وکرم پر

سندھ بلڈنگ کنٹرول، ڈی جی اسحق کھوڑو، ریحان الائچی کے متبادل سسٹم کے رحم وکرم پر

ویب ڈیسک
پیر, ۴ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں ریحان الائچی کے متبادل پٹہ سسٹم نے کراچی کے تمام اضلاع اور چھوٹے بڑے علاقوں کو جکڑ لیا۔ ڈی جی اسحق کھوڑو ریحان الائچی کے متبادل سسٹم کے رحم وکرم پر نظر آنے لگے۔ کراچی کے سب سے مہنگے اور بیش قیمت علاقے جمشید ٹاؤن میں تعمیراتی لاقانونیت عروج پر پہنچ گئی۔ سندھ بلڈنگ میںسب سے زیادہ کمائی کا ذریعہ سمجھا جانے والا علاقہ جمشید ٹاؤن ان دنوں ریحان الائچی کے سسٹم کے تحت غیر قانونی تعمیرات کا مرکز بن گیا ہے۔ جمشید ٹاؤن میں کراچی کے تمام بڑے بلڈر کے بڑے پراجیکٹس موجود ہیں، اس کے علاوہ خود نگراں وزیر بلدیات مبین جمانی کے بھی پراجیکٹس اسی علاقے میں ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ضلع شرقی جمشید ٹاؤن میں غیر قانونی تعمیرات عمران جمانی کی سرپرستی میں تنگ رہائشی گلی میں پلاٹ نمبر 713 جمشید روڈ گراؤنڈپلس 7منزلہ کمرشل پلازہ کی تعمیرات جاری ہے ۔ رہائشی پلاٹ نمبر 135 A حیدرآباد کالونی میں بلڈر خالد کی نگرانی میں غیر قانونی تعمیرات جاری ہے جبکہ ان غیر قانونی تعمیرات پر ڈائریکٹر سندھ بلڈنگ شرقی عبدالرقیب خاموش تماشائی بنے ہیں۔ پیسے کی چمک نے عبدالرقیب کو اندھا کر دیا ہے۔ ماضی میں بھی ضلع وسطی میں عبدالرقیب کی سرپرستی میں کی جانے والی غیر قانونی تعمیرات کی ایک پوری تاریخ ہے۔ریحان الائچی کے متبادل پٹہ سسٹم میں کی جانے والی غیر قانونی تعمیرات پر متعلقہ اداروں کی خاموشی پر عوامی حلقوں میںحیرت ظاہر کی جاتی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں