سندھ بلڈنگ، گلبرگ میں ناجائز تعمیرات، ڈائریکٹر جلیس کی سرپرستی
ویب ڈیسک
جمعه, ۴ اکتوبر ۲۰۲۴
شیئر کریں
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں سسٹم کے مہروں نے ناجائز تعمیرات مافیا کو کھلی چھوٹ د ے رکھی ہے ، ضلع وسطی میں غیرقانونی تعمیرات کی کھلی اجازت کے لیے وہاب لمبا اور عمران فائر انتہائی سرگرم ہیں ، گلبرگ ٹاؤن بلاک 14 پلاٹ 1235 اور 1288 پر بغیر نقشوں کے تعمیرات جاری ہے ، جس جانب سے ڈائریکٹر جنرل عبدالرشید سولنگی اور ڈائریکٹر جلیس نے کھلی چھوٹ دے رکھی ہے ، ذرائع کے مطابق سندھ بلڈنگ سسٹم مافیا کے کارندوں نے غیرقانونی تعمیرات مافیا سے کروڑ اینٹھ رکھے ہیں ، جس بنیاد پر انہیں بغیر نقشہ منظوری ناجائز طریقے سے تعمیرات کی اجازت دی گئی ہے ، اس وجہ سے سرکاری خزانے کو محصولات کی مد میں خطیر نقصان پہنچ رہا ہے لیکن متعلقہ ذمہ داران اور انہیں روک تھام پر مامور اداروں نے دانستہ چشم پوشی اختیار کررکھی ہے ۔