میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ایس کیو سی،کالی بھیڑوں کی سرپرستی میں چلائے جانے والا آئل کا کارخانہ پکڑا گیا

پی ایس کیو سی،کالی بھیڑوں کی سرپرستی میں چلائے جانے والا آئل کا کارخانہ پکڑا گیا

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۲ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان اسٹینڈرڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کی کالی بھیڑوں کے آشیر باد پر چلنے والے آئل کارخانے پر پولیس نے چھاپہ مار کر رجسٹرڈ کمپنیوں کے تیار کردہ آئل کے ڈبے ، اسٹیکر برآمد کرلیے ۔تفصیلات کے مطابق پی ایس کیو سی اے کراچی ریجن کے متعلقہ افسران کی سرپرستی میں کراچی سمیت سندھ بھر میں جعلی اشیاء تیار کرنے والے کارخانے کام کررہے ہیں ، چاکیواڑہ میں برسوں سے قائم ایک اور کارخانہ پکڑا گیا ہے ، جہاںرجسٹرڈ کمپنیوں کے اسٹیکر پر تیا ر کردہ بوتلوں میں جعلی فروخت کیا جاتا تھا ، گذشتہ روز ڈسٹرکٹ سٹی کے ایس پی لیاری حسیب جاوید سومار کی نگرانی میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران 728 لیٹر تیار جعلی آئل سمیت رجسٹرڈ کمپنیز کے اسٹیکرز کین،بوتلیں،درجنوں تیار آئل کے کارٹن اور مشینری برآمد کر کے ملزم مرسلین کو گرفتار کیا ہے ، دوسری جانب تھانہ کھارادر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی پولیس اہلکار الطاف کو گرفتار کر لیا جعلی اہلکار شہریوں کو پولیس کا بتا کر بلیک میل کرنے میں ملوث رہا ہے ملزم کے قبضے سے پولیس کے دو جعلی کارڈز برآمد کیے ہیں ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں