میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لطیف آباد ، نجی اسکول مالک کا بیوی کے ساتھ مل کر لوگوں کو کروڑوں کا چونا

لطیف آباد ، نجی اسکول مالک کا بیوی کے ساتھ مل کر لوگوں کو کروڑوں کا چونا

ویب ڈیسک
منگل, ۴ اکتوبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

(رپورٹ :علی نواز) لطیف آباد کے نجی اسکول کے مالک نے بیوی کے ساتھ مل کر لوگوں کو کروڑوں روپے کا چونا لگا دیا، مدر مونٹیسوری کیمرج اسکول کے مالک احسن قدیر نے اسکول میں شراکت داری پر سینکڑوں لوگوں سے 3 کروڑ سے زائد رقم وصول کی، لوگوں کو ماہانہ منافع کے نام پر چیک دیے، تمام چیک بائونس نکلے، متاثرین میں ایس پی سید غضنفر سلیم زیدی کی بیوہ بھی شامل، مقدمہ دائر ہونے کے باوجود پولیس ملزم کو گرفتار کرنے میں ناکام، تفصیلات کے مطابق لطیف آباد کے نجی اسکول کے مالک نے بیوی کے ساتھ مل کر لوگوں کو کروڑوں روپے کا چونا لگا دیا ہے، روزنامہ جرأت کو ملنے والے دستاویزات کے مطابق لطیف آباد نمبر 8 میں واقع مدر مونٹیسوری کیمرج ہائی اسکول کے مالک احسن قدیر نے اپنی بیوی تہمینہ سے مل کر اسکول میں پڑھنے والے بچوں کے ورثاء سے اسکول میں شراکت داری اور کاروبار کی مد میں 3 کروڑ سے زائد رقم وصول کی اور لوگوں کو ماہانہ منافع کے جھانسے میں میزان، جے ایس، بینک الحبیب، سونہری و دیگر بینکوں کے سینکڑوں چیک دیے تاہم وہ تمام چیک بائونس نکلے، روزنامہ جرأت سے بات کرتے ہوئے ایس پی سید غضنفر سلیم زیدی کی بیوہ نے بتایا کہ انہوں نے اپنے جمع پونجی اور مرحوم شوہر کی پینشن کی رقم 75 لاکھ روپے احسن قدیر کو دیے اور جو چیک انہوں نے دیے وہ بائونس نکلے، ان کی بیوی تہمینہ انہیں ہراساں کر رہی ہے، انہوں نے ایس ایس پی حیدرآباد کو درخواست دی اور عدالت سے ایف آئی آر کا آرڈر بھی لیا ہے، وہ اے سیکشن پر کیس داخل کرینگے، لطیف آباد کے شوروم الحافظ پر کام کرنے والے ارسلان زیدی نے بتایا کہ احسن قدیر نے ان سے 60 لاکھ روپے وصول کرکے بائونس چیک تھما دیے، پیسے دینے والے لوگوں نے بتایا کہ ان کے بچے اسکول میں پڑھتے ہیں اور انہیں بچوں کے نام پر ہراساں اور خوفزدہ کیا جا رہا ہے، احسن قدیر پر تھانہ اے سیکشن پر بائونس چیک دینے کا مقدمہ بھی درج کیا جا چکا ہے، لیکن پولیس ابھی تک ملزم کو نہ پکڑ سکی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں