گارڈن پولیس ہیڈکوارٹر گائوں کا منظر پیش کرنے لگا
ویب ڈیسک
جمعه, ۷ جولائی ۲۰۲۳
شیئر کریں
کراچی میں پولیس شہدا کے لواحقین کسمپرسی کی زندگی گزارنے پرمجبور ہیں ۔۔گارڈن پولیس ہیڈ کوارٹرز میں ٹوٹے گھر تباہ حال سیورج کا نظام اور پانی و بجلی کے بحران سے ورثا کی زندگیاں اجیرن ہوگئی ہیں مسائل میں گھرے گارڈن پولیس ہیڈ کوارٹر کے مکین بے بسی کی تصویر بنے ہیں ۔ بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ نے ان کا حال برا کر رکھا ہے۔ پولیس کی سخت ڈیوٹی انجام دے کر گھر آنے والے اہلکار اور شہدا کے اہلخانہ کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ مکین کہتے ہیں کہ رات کی ڈیوٹی کرکے صبح گھر آ تو بجلی نہیں ہوتی۔ چھ گھنٹے بجلی دی جارہی ہے۔ کوئی شنوائی نہیں ہے۔ شہدا کی والدہ ہوں۔ گردے کی دل کی مریضہ ہوں۔ گرمی میں بجلی نہ ہونے سے حالت خراب رہتی ہے


