میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان رہے گا یا ہم،وجود کی نفی ہوگی تو ہر حد تک جائیں گے، رانا ثناء اللہ

عمران خان رہے گا یا ہم،وجود کی نفی ہوگی تو ہر حد تک جائیں گے، رانا ثناء اللہ

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۶ مارچ ۲۰۲۳

شیئر کریں

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے خبر دار کیا ہے کہ عمران خان نے سیاست کو اس اسٹیج پر لاکر کھڑا کردیا ہے جہاں اب یا تو وہ رہیں گے یا ہم رہیں گے ، اگر ہم سمجھیں گے کہ وجود کی نفی ہورہی ہے تو ہر حد تک جائیں گے،عمران خان سیاست میں جمہوری روایات، پرامن سیاسی ماحول پر یقین نہیں کرتے ،سیاست کو دشمنی بنا دیا ہے،عمران خان پر 40 کے قریب مقدمات ہیں،100 مقدمات درج ہونے کا جھوٹ ہے۔ایک انٹرویو میں وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان سیاست میں جمہوری روایات، پرامن سیاسی ماحول پر یقین نہیں کرتے بلکہ انہوں نے سیاست کو دشمنی بنا دیا ہے اوراب وہ ہمیں اپنا دشمن سمجھتے ہیں جبکہ ہم ان کو اپنا سیاسی مخالف سمجھتے تھے لیکن اب یہاں تک آگئی ہے کہ وہ بھی ہمارا دشمن ہے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان نے ملکی سیاست کو وہاں لاکر کھڑا کردیا ہے جہاں دونوں میں سے ایک کا وجود باقی رہنا ہے اور اگر سمجھیں گے کہ ہمارے وجود کی نفی ہورہی ہے تو ہم ہر اس حد تک جائیں گے جس میں اصولی، غیراصولی، جمہوری اور غیرجمہوری کی بات ختم ہوجائے گی۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان نے سیاست کو اس اسٹیج پر لاکر کھڑا کردیا ہے جہاں اب یا تو وہ منفی ہوں گے یا ہم اور یہ چیز اس نے خود پیدا کی ہے۔انہوں نے کہا کہ جب موجودہ ڈائریکٹر جنرل آنٹر سروس انٹیلی جنس (ڈی جی آئی) اس وقت کے وزیراعظم عمران خان سے ملے تو ان سے پوچھا گیا کہ ملک کا سب سے بڑا مسئلہ کیا ہے جب پر ڈی جی آئی نے کہا کہ معیشت، لیکن عمران خان نے کہا کہ نہیں ملک کا سب سے بڑا مسئلہ اپوزیشن ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں