وزیرِ اعظم عمران خان کی کوئی آف شور کمپنی نہیں نہ وہ ایسے کام کرتے ہیں،شہباز گِل
ویب ڈیسک
پیر, ۴ اکتوبر ۲۰۲۱
شیئر کریں
وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کی کوئی آف شور کمپنی نہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان نہ آف شور کمپنی جیسے کام کرتے ہیں اور نہ ایسے کام کرنے والوں کو چھوڑتے ہیں۔وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط نے کہا کہ کوئی وزیر یا پی ٹی آئی والا ایسا کام کرے گا تو وہ جوابدہ ہے۔انہوںنے کہاکہ بیرونِ ملک کمپنی رجسٹر کرانے والے کا تعلق عمران خان سے جوڑنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ زمان پارک میں 2 گھروں کا ایک جیسا ایڈریس ہے۔