میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پیراگون سکینڈل،خواجہ برادران پر فرد جرم عائد

پیراگون سکینڈل،خواجہ برادران پر فرد جرم عائد

ویب ڈیسک
بدھ, ۴ ستمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

لاہور کی احتساب عدالت نے پیراگون سٹی اسکینڈل کیس میں گرفتار خواجہ برادران پر فرد جرم عائد کردی ۔ بدھ کو احتساب عدالت میں خواجہ برادران کے خلاف پیراگون ہائوسنگ سکینڈل کیس کی جج جواد الحسن نے سماعت ہوئی، نیب کی ٹیم نے خواجہ برادران کو احتساب عدالت میں پیش کیا، سماعت کے دوران خواجہ برادران کے وکیل امجد پرویز نے درخواست دی کہ ریفرنس کی مکمل نقول فراہم نہیں کی گئیں، بغیر دستاویزات ریفرنس پر کارروائی قانون کے تقاضوں کے مطابق نہیں ہوگی،جس پر نیب وکیل نے تمام دستاویزات پیش کی جس پر عدالت نے درخواست نمٹادی۔بعد ازاں احتساب عدالت کے جج نے خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق پر پیرا گون ہائوسنگ سوسائٹی ریفرنس میں بے ضابطگیوں کے الزام میں فرد جرم عائد کی،خواجہ برادران نے صحت جرم سے انکارکیا تو خواجہ برادران کی درخواست پر عدالت نے 13 ستمبر کیلئے نیب کو نوٹس جاری کر دیئے اور جواب طلب کرلیا ہے ۔درخواست میں احتساب عدالت کے دائرہ اختیار کو چیلنج کیا گیا اور اعتراض اٹھایا کہ احتساب عدالت کو خواجہ برادران کے خلاف ریفرنس پر سماعت اختیار نہیں ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں