میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں پھر طوفانی بارش کی پیش گوئی ،سیلابی صورتحال کا خدشہ

کراچی میں پھر طوفانی بارش کی پیش گوئی ،سیلابی صورتحال کا خدشہ

ویب ڈیسک
جمعرات, ۴ اگست ۲۰۲۲

شیئر کریں

محکمہ موسمیات نے کراچی میں پھر طوفانی بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا سیلابی صورتحال کا خدشہ ظاہر کردیا۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ 5 اگست سے درمیانی شدت کی مون سون ہواؤں کا مشرقی سندھ میں آنے کا امکان ہے۔کراچی میں 6 سے 9 اگست کے دوران چند مقامات پر درمیانی اور تیز بارش متوقع ہے، بارش کے باعث کراچی، بدین، ٹھٹھہ سمیت سندھ کے نشیبی علاقیزیر آب آسکتے ہیں۔چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے 10 یا 11 اگست سے کراچی میں ہیوی اسپیل کی پیش گوئی کی۔محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہواں کے باعث تھرپارکر، عمر کوٹ، میرپور خاص ، بدین،ٹنڈو محمد خان میں 5 سے 9 اگست تک ہلکی اور تیزبارش متوقع ہے۔چیف میٹرولوجسٹ نے کہا کہ ٹنڈوالہیار، حیدرآباد ، مٹیاری ، ٹھٹھہ ، سجاول ، سانگھڑ ، بینظیرآباد ، خیرپور ، سکھر ، لاڑکانہ ، گھوٹکی، کشمور، شکارپور، جیکب آباد ، دادو، جامشورو اور قمبرشہداد کوٹ میں بھی بارشیں ہوں گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں