میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ادارہ مالی بحران سے نکالنے میں ناکام ڈی جی کے ڈی اے ناصرعباس فارغ

ادارہ مالی بحران سے نکالنے میں ناکام ڈی جی کے ڈی اے ناصرعباس فارغ

ویب ڈیسک
بدھ, ۴ اگست ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ: علی کیریو)کراچی میں اربوں روپے کی قیمتی زمینوں پر قبضوں، شہر میں پانی فراہمی میں ناکامی اور انکروچمنٹ کی وجہ سے کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل ناصر عباس سومرو کو فارغ کردیا ، آصف علی میمن کو نیا ڈی جی تعینات کردیا گیا ہے،ڈی جی ایم ڈی اے کا چارج دوبارہ عمران عطا سومرو کے حوالے کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق کراچی میں قیمتی سرکاری زمین کے معاملا ت کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے کنٹرول میں نہیں آ رہے ، بااثر لوگ اربوں روپے کی زمینوں پرقبضے کررہے ہیں اور کے ڈی اے کے افسران بے بس ہیں، جبکہ کے ڈی اے میں مالی بحران بھی موجود ہے ، ادارے میں مالی بحران کی وجہ سے اپریل میں کے ڈی اے کی اراضیوں کی نیلامی کاعمل شروع کیا گیا تھا، لیکن اراضیوں کی نیلامی بھی کے ڈی اے کے مالی بحران کو سہارا نہ دے سکی۔کراچی کے پوش علاقے کلفٹن، گلستان جوہر اور نیو کراچی میں پلاٹوں کی نیلامی کے بعد پونے 2ارب روپے آمدنی ہوئی،کے ڈی اے میں مالی بحران زمینوں پر قبضوں کی وجہ سے ڈائریکٹر جنرل ناصر عباس سومرو کو عہدے سے فارغ کردیا ہے اور محکمہ تعلیم میں اسپیشل سیکریٹری کے طور پر خدمات سرانجام دینے والے گریڈ 20 کے افسر آصف علی میمن کو نیا ڈی جی کے ڈی اے تعینات کردیا ہے۔جبکہ ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ڈی جی شمس الدین کو بھی فارغ کرکے سیکریٹری ورکس اینڈ سروسز عمران عطا سومرو کو ڈی جی ایم ایم ڈی اے کی اضافی چارج دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ گریڈ 20 کے افسر او ر ڈائریکٹر جنرل (لیبر) بخش علی مہر کو سیکریٹری عشر ، زکوٰة ، اوقاف اور مذہبی امور تعینات کیا گیا ہے، پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ میں بھی تبادلے اور تقرریاں کی گئی ہیں، ڈائریکٹر جنرل (پی اینڈ ڈی) اور گریڈ 19 کے افسر محمد علی کھوسو کو ایڈیشنل سیکریٹری کالجز اور طاہر حسین منگی کو ڈائریکٹرجنرل پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ (مانیٹرنگ اینڈ ایوولیوایشن ) تعینات کیا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں