میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کشمیر کی صورتحال پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلائے جانے کا امکان

کشمیر کی صورتحال پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلائے جانے کا امکان

ویب ڈیسک
اتوار, ۴ اگست ۲۰۱۹

شیئر کریں

حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کے معاملے پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلائے جانے کا امکان ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق مشترکہ اجلاس بلانے کا مقصد مقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم سے متعلق قومی اتفاق رائے پیدا کرنا ہے اور بھارتی مظالم کے خلاف عالمی برادری کے سامنے ایک پلیٹ فارم سے آواز اٹھانا ہے ۔ وفاقی وزیر پارلیمانی امور اعظم سواتی نے کہا کہ کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم پر مشترکہ اجلاس بلانے سے متعلق پیرکو وزیراعظم سے بات کروں گا۔انہوں نے بتایا کہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے متعلق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے بھی رابطہ کیا ہے ، ذاتی طور پر سمجھتا ہوں کے اس معاملے پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانا چاہئے ۔یاد رہے کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر شہریوں کو نشانہ بنانے کے لیے کلسٹر ٹوائے بم کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے جس کے نتیجے میں چار سالہ بچے سمیت دو افراد شہید اور 11 زخمی ہوگئے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں