میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پیپلز پارٹی کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کا چھ اگست کو اسلام آباد میں اجلاس طلب

پیپلز پارٹی کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کا چھ اگست کو اسلام آباد میں اجلاس طلب

ویب ڈیسک
اتوار, ۴ اگست ۲۰۱۹

شیئر کریں

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے قائم کر دہ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے چھ اگست کو اسلام آباد میں اجلاس طلب کرلیا ۔ذرائع کے مطابق فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے 6 اگست کو اسلام آباد میں اجلاس طلب کرلیا ،کمیٹی سینیٹ میں تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کی وجوہات کا جائزہ لے گی۔کمیٹی کے اجلاس میں یوسف رضا گیلانی اور فرحت اللہ بابر شریک ہوں گے، اجلاس میں کمیٹی کے ممبران سعید غنی، صابر بلوچ اور نیر بخاری بھی شریک ہوں گے۔ذرائع کے مطابق فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تحقیقات کر کے اپنی رپورٹ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کو پیش کریگی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں