میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آئین میں تبدیلی سے کشمیر ہاتھ سے نکل جائیگا،کانگریس کا انتباہ

آئین میں تبدیلی سے کشمیر ہاتھ سے نکل جائیگا،کانگریس کا انتباہ

ویب ڈیسک
اتوار, ۴ اگست ۲۰۱۹

شیئر کریں

مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر کانگریس نے حکمران جماعت بی جے پی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ آئین میں تبدیلی سے کشمیر ہاتھ سے نکل جائے گا۔کانگریس کے جموں و کشمیر پالیسی پلاننگ گروپ نے نریندر مودی سرکار کی جانب سے خوف و ہراس کا ماحول پیدا کرنے کی کوششوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کا کہنا ہے کہ مقبوضہ وادی میں فوج بڑھانے ، یاتریوں اور سیاحوں کو روکنے سے خوف بڑھا ہے ۔ کانگریس نے خبردار کیا ہے کہ دفعہ 35 اے اور 370 ختم کرنے کا منصوبہ انتہائی خطرناک ہے ، جو کشمیر کی آئینی حیثیت سے انحراف غلط ثابت ہوگا۔مقبوضہ کشمیر کے مفتی اعظم مفتی ناصر الاسلام نے بھارت کو خبردار کیا کہ دفعہ 35 اے کے ساتھ کسی بھی قسم کی چھیڑ چھاڑ آگ سے کھیلنے کے برابر ہوگی، یہ اقدام وادی میں زبردست عوامی مزاحمت کا باعث بن سکتا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں