میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آئی ایم ایف کے مطالبات پورا کرنا ضروری تھے ،وزیرمملکت

آئی ایم ایف کے مطالبات پورا کرنا ضروری تھے ،وزیرمملکت

ویب ڈیسک
جمعرات, ۴ جولائی ۲۰۲۴

شیئر کریں

وزیر مملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ بجٹ آئی ایم ایف کی شراکت داری کے ساتھ بنانا تھا اور ہمیں ان کے ساڑھے 3ہزار ارب روپے کے ٹیکس کے مطالبے کو پورا کرنا پڑا۔وزیر مملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک نے کہا کہ کوئی شک نہیں یہ مشکل بجٹ تھا، ہمیں عوام کی تکلیف کا احساس ہے مگر حکومت کے لیے بھی یہ آسان فیصلہ نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ آئی ایم ایف کی شراکت داری کے ساتھ بنانا تھا، ہمیں ان کے ساڑھے 3 ہزار ارب روپے کے ٹیکس کے مطالبے کو پورا کرنا پڑا، اگلے 3 سے 4 سال میں 100 ارب ڈالر کی فنانسنگ کی ضرورت ہے ۔وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ چند مہینوں میں ملک میں استحکام آیا اور مہنگائی پرقابو پالیا گیا ہے ، وزیراعظم سے لے کر کابینہ ممبران تک نہ کوئی تنخواہ لیتا ہے اور نہ مراعات لیتا ہے ، 30سے 40غیر ضروری محکموں کو بند کیا جائے گا، جن وزارتوں کی ضرورت نہیں انہیں صوبوں سے مل کر ختم کیا جارہا ہے جب کہ نجکاری کا پروگرام بھی تیزی سے جاری ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں