کرپشن الزامات، محکمہ اینٹی کرپشن میں بشری بی بی بدھ کو طلب
شیئر کریں
محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کو 5 جولائی کو طلب کرلیا۔ ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق بشری بی بی کو اپنے گاؤں میں ترقیاتی کاموں میں کرپشن کے الزامات پر طلب کیا گیا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ بشری بی بی پر یہ بھی الزام ہے کہ انہوں نے من پسند ٹھیکیداروں کو غیرقانونی طور پر ٹھیکے دلوائے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ بشری بی بی کو پابند کیا گیا ہے وہ انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش ہو کر اپنا موقف پیش کریں، اینٹی کرپشن نے طلبی کا نوٹس زمان پارک اوربنی گالا کی رہائش گاہوں پر چسپاں کیا ہے۔ ترجمان کے مطابق بشری بی بی کی طلبی کا نوٹس ان کے وکلا علی بھٹہ اور اویس کو بھی وصول کروایا گیا ہے، انہیں اینٹی کرپشن اوکاڑہ آفس میں کل طلب کیا گیا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ عدم پیروی یا غیرحاضری کی صورت میں قانون کے مطابق یکطرفہ کارروائی کی جائے گی۔