ڈالر کی قدر میں نمایاں کمی، اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان
ویب ڈیسک
جمعرات, ۴ جولائی ۲۰۱۹
شیئر کریں
ملک میں اس وقت مہنگائی کا طوفان جاری ہے جس نے عوام کی پریشانیوں کو دگنا کر دیاہے تاہم ا ب عوام کیلئے خوشخبری آنا شروع ہو گئی ہے کیونکہ چند دنوں سے ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی واقع ہو رہی ہے ۔تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں ایک روپیہ 11 پیسے کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 157.61 روپے سے کم ہو کر 156.50 پیسے پر آ گئی ہے ۔ دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ سے اچھی خبریں نہیں آ رہیں کیونکہ کاروبار کے آغاز میں ہی مارکیٹ میں مندی کا رجحان پیدا ہو گیاہے ، 100 انڈیکس 36 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 34 ہزار 859 پر آ گیاہے ۔