میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسحاق ڈار‘ حسن جے آئی ٹی میں پیش ‘ حسین آج مریم کل پیش ہونگی

اسحاق ڈار‘ حسن جے آئی ٹی میں پیش ‘ حسین آج مریم کل پیش ہونگی

ویب ڈیسک
منگل, ۴ جولائی ۲۰۱۷

شیئر کریں

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی نے اسٹیٹ بینک سے شریف خاندان کی تمام کمپنیوں کا ریکارڈ (آج) منگل تک مانگ لیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق جے آئی ٹی کی جانب سے اسٹیٹ بینک کو خط لکھا گیا جس میں شریف خاندان کے بارے میں 19 کمپنیوں کی تفصیلات مانگی گئی ہیں تمام تر تفصیلات منگل تک فراہم کرنے کا کہا گیا ہے ،جے آئی ٹی کی جانب سے لکھے گئے خط میں شریف خاندان کی کمپنیوں کے1980 سے اب تک کے قرضوں، شریف خاندان کی کمپنیوں کے ذمہ واجب الادا قرضوں کی موجودہ پوزیشن کے بارے میں تفصیلات مانگی گئی ہیں ٗاس کے علاوہ جے آئی ٹی نے اسٹیٹ بینک سے شریف خاندان کے معاف کیے جانے والے قرضوں ری شیڈول کروائے جانے والے اور سیٹلمنٹ کے بارے میں ریکارڈ سمیت شریف خاندان کے ممبران کے ساتھ ساتھ کمپنیوں کے تمام ڈائریکٹرز کے بارے الیکٹرانک کریڈٹ انفارمیشن بیورو سے متعلق بھی تفصیلات مانگی گئی ہیں،جے آئی ٹی کی جانب سے جن کمپنیوں کے بارے ریکارڈ مانگاگیا ہے ان میں اتفاق فاونڈریز لمیٹڈ، رمضان شوگر ملز لمیٹڈ، حسیب وقاص شوگر ملز لمیٹڈ، مہران رمضان ٹیکسٹائل ملز، رمضان بخش ٹیکسٹائل ملز، برادرز شوگر ملز لمیٹڈ، چوہدری شوگر ملز لمیٹڈ، اتفاق شوگر ملز لمیٹڈ، اتفاق برادرز لمیٹڈ صندل بار ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ، خالد سراج ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ، حدیبیہ انجینئرنگ کمپنی لمیٹڈ، برادرز ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ، اتفاق ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ، برادرز اسٹیل ملز لمیٹڈ، حدیبیہ پیپر ملز لمیٹڈ، الیاس انٹرپرائزز لمیٹڈ اور اتفاق ہسپتال ٹرسٹ شامل ہیں۔ علاوہ ازیں وزیراعظم نواز شریف کے بیٹے حسن نواز تیسری بار پانا ما لیکس کی تحقیقات کیلئے قائم جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو ئے اور سوالوں کے جوابات دیئے ٗ جے آئی ٹی نے وزیر اعظم کے بڑے بیٹے حسین نواز (آج)منگل اور بیٹی مریم نواز کو (کل) بدھ کو طلب کررکھا ہے۔ جے آئی ٹی میں تیسری پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے وزیراعظم کے صاحبزادے حسن نواز کا کہنا تھاکہ جے ائی ٹی کی جانب سے طلب کی جانے والی تمام دستاویزات وہ اج ٹیم کو پیشی کے دوران فراہم کرچکے ہیں یہ تمام دستاویزات اس سے قبل سپریم کورٹ میں بھی جمع کرائی جاچکی ہیں،تاہم مجھے یہ تو بتایا جائے کہ مجھ پر الزام کیا ہے کوئی تو الزام لگایا جائے کم سے کم موٹر سائیکل چوری کا ہی الزام لگائیں تاکہ معلوم تو ہو کہ ہم نے کیا کیا ہے لیکن یہاں مسئلہ صرف ایک ہے وہ نواز شریف کا ہے ان کے بچوں کا کوئی مسئلہ نہیں ہے ان کے بچوں کے ذریعے صرف نواز شریف پر دبا ڈالا جارہا ہیجے آئی ٹی 100بار بلائے گی تو 100بار جائیں لیکن گے لیکن مجھ پر کوئی الزام ہے تو بتائیں وزیراعظم نے حکم دیا تو میں برطانیہ سے جے آئی ٹی کے سامنے پیشی کے لیے آگیا۔ وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہاہے کہ وزیراعظم نواز شریف کیخلاف سیاسی جماعتیں سازشیں کررہی ہیں پرویز مشرف دور میں منی لانڈڑنگ کے اعترافی بیان پر زبردستی دستخط کرائے گئے ٗ بیان ردی کے ٹکڑے سے زیادہ اہمیت نہیں رکھتا ٗمریم، نواز شریف کی ہی نہیں پوری قوم کی بیٹی ہیں ٗ جے آئی ٹی میں بلانے کے بجائے سوالات بھیجے جائیں ٗ جج کے بیٹے کیلئے الگ اور وزیراعظم کے بیٹے کیلئے الگ قانون کیوں ہے؟عمران خان کی بہنوں کو بھی ایسے بلایاگیا تو مجھے برا لگے گا ٗ عمران خان کو شوکت خانم کیلئے عطیات دیتا رہا جب پتا چلا زکواۃکے پیسوں سے جوا کھیلتا ہے تو دینا بند کر دیئے ٗ عمران خان کے منہ میں جو آتا ہے بک دیتے ہیں ٗ عمران خان سے تماشا کوئی اور کروا رہا ہے ٗ وہ کس منہ سے نوازشریف کے خلاف 62 اور 63 کا کیس کرتے ہیں ٗ عمران خان اپنے گریبان میں جھانکو آپ کیلئے کیلیفورنیا کی عدالت کا کیس کافی ہے، عمران خان نے لندن میں مسلمان کے مقابلے میں یہودی کی حمایت کی ٗ تحریک انصاف کے سربراہ بتائیں آپ کی وفاداری پاکستان کیساتھ ہے یا یہودی ٗ ہندوئوں کیساتھ ہے ٗ عمران خان وزارت عظمیٰ کیلئے پرویز مشرف کی جوتیاں چاٹتے رہے اور پھر ریفرنڈم کی حمایت پر کراچی کی یونیورسٹی میں انڈے کھائے عمران خان آج بھی جھوٹے ٗٹیکس چور اور جواری ہیں ٗعمران خان کے جھوٹ ان کے منہ پر آئیں گے اور صرف سچ باقی رہے گا ٗجے آئی ٹی کو اپنی ساکھ کو ثابت کر نا ہوگا پیر کو وزیر خزانہ اسحاق ڈار پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ سے حدیبیہ پیپرز ملز اور ان کے بیان حلفی سے متعلق سوالات پوچھے گئے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں