میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
میمن گوٹھ میںبہنوں کے سامنے بھائی قتل

میمن گوٹھ میںبہنوں کے سامنے بھائی قتل

ویب ڈیسک
جمعرات, ۴ جون ۲۰۲۰

شیئر کریں

شہر قائد کے علاقے میمن گوٹھ میں ڈکیتی کی واردات کے دوران بہنوں کے سامنے بھائی کو قتل کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے میمن گوٹھ میں ڈکیتی کی واردات کے دوران ملزمان نے بہنوں کے سامنے بھائیوں کو قتل کردیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عبدالواحد نامی نوجوان ایک گھنٹے تک زخمی حالت میں تڑپتا رہا، شہری ویڈیو بناتے رہے، موٹر سائیکل سوار ملزمان نے مقتول سمیت خاندان کے چار افراد کو لوٹا۔پولیس کے مطابق لوٹا گیا سامان واپس مانگنے پر ملزمان نے عبدالواحد کو گولی ماری، مقتول 2 بہنوں اور بہنوئی کے ساتھ میمن گوٹھ سے ملیر آرہا تھا، گزشتہ رات سنسان سڑک پر لوٹ مار کی واردات ہوئی تھی۔دوسری جانب کراچی کے علاقے پی ای سی ایچ ایس بلاک 2 میں بینک کے باہر سیکیورٹی کمپنی کے ملازم سے ڈاکو 15 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق سیکیورٹی کمپنی کے اہلکاروں نے ملازم کو انتظار کرنے کا کہا تھا وہ رکنے کے بجائے باہر نکل آیا، ملزمان کمپنی کے ملازم سے 15 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی کمپنی ملازم جمیل کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں