میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نیب کا میاں جاوید لطیف کی ضمانت منسوخی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع

نیب کا میاں جاوید لطیف کی ضمانت منسوخی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع

ویب ڈیسک
منگل, ۱۸ فروری ۲۰۲۰

شیئر کریں

مسلم لیگ(ن) کا ایک اور رکن قومی اسمبلی نیب کے ریڈار پر آگیا، قومی احتساب بیورو نے میاں جاوید لطیف کی ضمانت منسوخی کے لئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔درخواست میں میاں جاوید لطیف کی والدہ، بیٹے اور 4بھائیوں کو فریق بنایا گیا ہے ۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ نیب میاں جاوید لطیف کے خلاف انکوائری کر رہا ہے ، عدالت عالیہ کا حکم نیب بیورو کی انکوائری میں مداخلت ہے ، عدالت سے استدعا ہے کہ لا ہور ہائیکورٹ کے 26دسمبر کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے ۔خیال رہے ملزمان پر آمدن سے زائد اثاثا جات بنانے کا الزام ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں