میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بلاول بھٹو کو جواب دینا پسند نہیں کرتا،اسحق ڈار

بلاول بھٹو کو جواب دینا پسند نہیں کرتا،اسحق ڈار

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۹ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

سابق وزیر خزانہ و مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اسحق ڈار نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کے بیان کا افسوس ہے جس کا جواب دینا پسند نہیں کرتا، جبکہ مسلم لیگ (ن) کو مجھے وزیر خزانہ لگانے کے لیے بلاول سے مشاورت کی ضرورت نہیں ہے ۔ایک نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے اسحٰق ڈار نے کہا کہ ’ایران سے بہت قریبی تعلقات ہیں لیکن یہ واقعہ بہت تشویشناک ہے ، افواج پاکستان نے بہادری سے اس حملے کا جواب دیا اور میسیج بہت لاؤڈ اور کلیئر ہے ‘۔انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) بھی انتخابات کا بروقت انعقاد چاہتی ہے ، ضروری ہے انتخابات ہوں اور ایک حکومت تشکیل پائے جو ملک کے معاملات آگے بڑھائے ‘۔ ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ’کمزور جماعتیں شرمندگی سے بچنے کے لیے انتخابات سے پہلے ہی اپنا منترہ بنانے کی کوشش کرتی ہیں، لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ملنے کے کوئی شواہد ہیں تو پیش کریں جبکہ وزارت عظمیٰ کے لیے ہمارے امیدوار نواز شریف ہی ہیں۔بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے خصوصی گفتگو میں اپنے متعلق کی گئی بات پر اسحٰق ڈار نے کہا کہ ’بلاول کے بیان کا افسوس ہے جس کا جواب دینا پسند نہیں کرتا، جبکہ مسلم لیگ (ن) کو مجھے وزیر خزانہ لگانے کے لیے بلاول سے مشاورت کی ضرورت نہیں ہے ۔واضح رہے کہ ایک انٹرویو میں بلاول نے کہا تھا کہ (ن) لیگ کا منشور ہے نہ نظریہ ہے ، (ن) لیگ کا صرف یہ منشور ہے کہ ’بات ہوگئی ہے ‘، ملک آج بھی سنگین معاشی بحران سے گزر رہا ہے لیکن پاکستان کے عوام متفق ہیں کہ اب کوئی بھی ہو اسحٰق ڈار نہ ہو۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں