میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جج نے بالکل ٹھیک کہا دھمکیاں دینا جمہوریت نہیں مافیا کا کام ہے ‘ عمران خان

جج نے بالکل ٹھیک کہا دھمکیاں دینا جمہوریت نہیں مافیا کا کام ہے ‘ عمران خان

ویب ڈیسک
اتوار, ۴ جون ۲۰۱۷

شیئر کریں

لاہور (بیورو رپورٹ) پاکستان تحریک ا نصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ دھمکیاں دینا جمہوریت نہیں مافیا کا کام ہے اور سپریم کورٹ کے جج نے بالکل ٹھیک کہا کہ مسلم لیگ (ن) مافیا ہے۔لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ پوری قوم پاناما کی جے آئی ٹی کا انتظار کر رہی ہے، تاثر دیا جا رہا ہے کہ شریف خاندان کا بار بار احتساب کیا جا رہا ہے اور احتساب روکنے کے لیے ہر حربہ استعمال کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دھمکیاں دینا جمہوریت کا نہیں مافیا کا کام ہے اور سپریم کورٹ کے جج نے بالکل ٹھیک کہا کہ مسلم لیگ (ن) مافیا ہے۔عمران خان نے کہا کہ یہ 1997ءنہیں کہ آپ حملہ کر دیں گے، اب دور بہت بدل چکا لوگ اور اب باشعور ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر شریف فیملی نے کچھ غلط نہیں کیا تو جھوٹ پر جھوٹ کیوں بولا جا رہا ہے، ایک بیٹا کچھ، دوسرا کچھ اور بیٹی کچھ کہہ رہی ہے، کلثوم نواز نے اعتراف کیا کہ لندن فلیٹس شریف خاندان کی ملکیت ہیں اور نواز شریف نے بھی ایک بار سچ بولا کہ جو لوگ غلط کام کرتے ہیں وہ اپنے نام پر جائیدادیں نہیں بناتے۔ منی لانڈرنگ کے ذریعے ہر سال 10 ارب ڈالر باہر جاتا ہے جبکہ میں نے بینکنگ سسٹم کے ذریعے ساری رقوم پاکستان منتقل کیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں